واشنگٹن(این این آئی )امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے شام کے صوبے ادلب میں انسانی صورت حال کو قابلِ تنفّر قرار دیا ہے اورروس اور ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شامی شہریوں کو تحفظ فراہم کریں۔ ترجمان کے مطابق شامی بحران کا کوئی فوجی حل نہیں ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اورٹیگس کا کہنا تھا کہ جی ہاں، جو کچھ روس، ایران اور بشار حکومت کر رہی ہے یہ نہایت قابلِ تنفر امر ہے ۔ جو کچھ ادلب میں ہو رہا ہے اس وقت کرہ ارض پر اس سے زیادہ تنفّر آمیز کوئی چیز نہیں۔ ہم نے اقوام متحدہ کے ذریعے کام جاری رکھا ہوا ہے ۔ ہمارے ایلچی جیفری ترکی میں تھے ۔ترکی ایک بار پھر لڑائی پر لوٹ آیا ہے ۔ روس بھی اسی پر عمل پیرا ہے ۔ جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ باعث ننگ و عار ہے اور ظلمت و تاریکی کا نقطہ ہے ۔امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان کے مطابق ہم کئی برس سے یہ کہہ رہے ہیں کہ اس تنازع کو عسکری طور پر حل کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گے ۔ ہمیں اس سلسلے میں سیاسی فیصلے کی ضرورت ہے ۔ تاہم یہ واضح ہے کہ روس اور دیگر فریق اس جنگ کا کے عسکری اختتام کی کوشش کر رہے ہیں ، جیسا کہ میں نے کہا کہ وہ جو کچھ کر رہے ہیں وہ دنیا میں ایک بدترین انسانی بحران ہے ۔ سعودی عرب کے ساتھ تاریخی اور امتیازی حیثیت کے تعلقات ہیں۔