دبئی (نیٹ نیوز) روس کا ایک باہمت نوجوان فٹ بائیک پر چھ ماہ کا سفر طے کر کے دبئی پہنچ گیا۔ 21 سالہ ولاد بیلوزیروف نے چھ ماہ کے دوران چھ ممالک کا سفر کیا اور مجموعی طور پر 9800 کلومیٹر فاصلہ طے کیا۔ بیلوزیروف کو امید ہے کہ اس کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل کیا جائیگا۔ بیلوزیروف نے دبئی پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میرا خواب مکمل ہو گیا، جیسا میں نے سوچ رکھا تھا دبئی اس سے بھی زیادہ خوبصورت نکلا، کون سوچ سکتا تھا کہ یہ سفر فٹ بائیک پر طے کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے ملک کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اس سفر کیلئے میری مالی مدد بھی کی ۔