ساہیوال(92نیوزرپورٹ)محکمہ اینٹی کرپشن ساہیوال نے لیگی ایم این اے عمران شاہ ولی اورایم پی اے ملک ندیم کامران سمیت اکیس افراد کوسرکاری زمین پرناجائزقبضہ ختم کرنے کے نوٹس جاری کردیئے ،محکمہ انہارپنجاب نے ڈپٹی کمشنرساہیوال سے قبضہ واگزارکرانے کیلئے مددطلب کی،قابضین نے سرکاری جگہ کمرشل استعمال کیلئے کرائے پردے رکھی تھی،ریجنل ڈائریکٹراینٹی کرپشن شفقت اللہ مشتاق نے کہا تمام ناجائزقابضین فوری قبضہ ختم کردیں،قبضہ ختم نہ کرنے کی صورت میں سخت کارروائی ہوگی۔