ملتان (نیوز رپورٹر) ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدارکیخلاف اور دیگر انتخابی عذرداریوں پر سماعت کرکے آئندہ سماعت 9مئی کیلئے مقرر کی ہے جس میں شہادتیں طلب کی جائیں گی جبکہ سابق ایم این اے کی عذرداری پر سماعت 20 مئی تک ملتوی کی گئی ہے ۔ فاضل عدالت میں صوبائی حلقہ 288سے سردار محمد اکرم خان نے وزیراعلیٰ پنجاب، سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کیخلاف حلقہ 190سے سردار امجد خان کھوسہ ، سردار نصراﷲ خان دریشک، میر بادشاہ کھیتران ودیگر نے انتخابی عذرداریوں دائر کی تھیں ۔