کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت کے لیے رکن سندھ اسمبلی فریال تالپورکے پروڈکشن آرڈرجاری کردیے گئے ہیں ۔پیرکے روزسندھ اسمبلی میں فریال تالپورکے پروڈکشن آرڈرجاری کرنے کے لیے درخواست جمع کرائی گئی تھی، رکن سندھ اسمبلی فریال تالپورنیب اسلام آباد کی حراست میں ہیں۔