لاہور(خصوصی رپورٹ)پاکستان میں متعین جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان کی کینسر کے مریضوں کے لیے کی گئیں کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کینسر کے مریضوں کے لیے عمران خان کی جانب سے کی جانے والی کوششیں قابلِ تعریف،قابل قدر ہیں ۔ورلڈ کینسر ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا''اس ورلڈ کینسر ڈے کے موقع پر میرا دل ان تمام کے مریضوں کے ساتھ ہے جو کینسر جیسے مرض میں مبتلا ہیں ۔تمام ایسے مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات ضرور ملنی چاہییں ۔اس موقع پر انہوں نے شوکت خانم ہسپتال لاہور کے دورہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے عمران خان سمیت ان تمام افراد کی کوششوں کو سراہا جو اس ہسپتال کی تعمیر میں شامل رہے ۔ انہوں نے لکھا" میں نے شوکت خانم ہسپتال میں جو کچھ دیکھا ، اس سے بہت متا ثر ہوا ہوں ۔ وہ تمام افراد قابلِ تحسین ہیں جو کینسر جیسے مرض کا علاج فراہم کر رہے ہیں۔