نئی دہلی(صباح نیوز)لداخ میں چین کی افواج میں اضافہ ہوا ہے جبکہ راڈارنصب کر دیئے گئے ہیں جس سے بھارتی اہلکاروں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔فوجی سطح پر بات چیت تعطل کا شکار ہے سخت سردی اور ناقص انتظامات پر بھارتی فوج میں شدید بے چینی ہے ،بھارتی رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ رہنما راہل گاندھی نے حکومت کو ہندوستان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ چینی حکمت عملی کی حقیقت کو چھپایا نہیں جا سکتا۔ہندوستان کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کے اہم مرکزی رہنما راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ سرحد پر چین کی حکمت عملی اور سرگرمیوں پر میڈیا حکمت عملی کے ذریعہ پردہ نہیں ڈالا جا سکتا۔بھارتی میڈیا کے مطابق چین کی فوج نے بھارت کی سرحد پر تیز رفتاری سے راڈار نصب کئے ہیں جب کہ ہند ، چین پر ابھی تنازعہ کیلئے مذاکرات جاری ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چین اور بھارت کے درمیان 8ماہ سے لداخ میں ایل او سی کے مقام پر صف آرائی جاری ہے ۔ دونوں ممالک سمجھا جاتا ہے کہ فوجی اور سفارتی مذاکرات میں مصروف ہیں تاکہ سرحدی تنازعہ حل کیا جائے ، دونوں ممالک کی افواج کے درمیان بات چیت کا نواں رائونڈ جاری ہے ۔جب کہ جلد ہی فوجیوں کی مقررہ پسپائی کا تعین کیا گیا ہے ۔چین نے اروناچل پردیش میں بھی بعد کے راڈراس نصب کئے ہیں جو تقریبا 21کلومیٹر کے فاصلے پر نگرانی رکھ سکتے ہیں ۔