لاہور( کرائم رپورٹر،نامہ نگاران)انسانی بھیڑے بدستور آزاد، مختلف واقعات میں4 لڑکیوں اور بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس اے میں شاہدرہ کی رہائشی لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر نجی کمپنی کے جنرل منیجرعبدالسلام نامی شخص نے زیا دتی کا نشا نہ بنا دیاجبکہ ملت پارک میں محمدعلی نے 17 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشا نہ بنا دیا ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔برکی میں عبدالرحمن نے مدرسے پڑھنے کے لیے جانے والے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔راہوالی کینٹ سرکل کے تھانہ اروپ کے علاقہ محلہ شاہ کوٹیاں لوہیانوالہ میں درندہ صفت باپ بیٹی سے ایک سال تک منہ کالا کرتا رہا۔والدہ ممتاز بی بی نے تھانہ اروپ میں تحریری درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ خاوند حمید سے اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا جس پر وہ اپنے بھائیوں کے پاس چلی جاتی تھی اسی دوران اس کے خاوند نے اپنی سگی بیٹی سے منہ کالا کرنے کا سلسلہ ایک سال تک جاری رکھا۔ بیٹی کے حاملہ ہونے پر راز کھلا ۔ گگومنڈ ی کے نو احی گاؤں317۔ای بی کی رہائشی ذہنی معذورلڑکی گلی میں گھوم رہی تھی کہ رہائشی بگڑاامیرزادہ نعیم اپنے ساتھیوں صدیق ،رشید،ظہیر،علی زبردستی اٹھاکریونین کونسل کے کواٹرمیں لے گیاجہاں باری بار ی لڑکی کو زیادتی کانشانہ بناتے رہے ۔گاؤں والوں نے پولیس بلوا لی، ملزمان برہنہ حالت میں پکڑے گئے ۔شیخوپورہ نواحی گاؤں کرلکے کے رہائشی عاقب علی کی بیوی اپنے بچوں سمیت بھکھی میں میکے آئی ہوئی تھی جہاں 12 سالہ بچی دکان پر چیز لینے جارہی تھی کہ اوباش عمیر اور مہران نے آٹا کی چکی میں بچی کو زبردستی لیجا کرزیادتی کرڈالی،ملزمان فرار ہو گئے ۔