ممبئی( شوبز ڈیسک) بھارتی کی معروف اداکارہ سجل شرما نے خود کشی کر لی ہے ۔ اداکارہ سجل شرما ٹی وی ڈرامہ دل تو ہیپی ہے جی میں مرکزی کردار میں نظر آئی تھی اور مداحوں کی جانب سے کافی پزیرائی حاصل کی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خود کشی کی وجہ ابھی سامنے نہیں آسکی۔بھارتی پولیس کے مطابق سجل اپنے دوست کے ساتھ رویل ریسٹ سوسائٹی میں رہائش پذیر تھی، تاہم اس س کی فیملی ادہے پور میں تھی۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق بھارتی اداکار سجل شرما نے جب اپنے دوست کی کال نہیں اٹھائی تو اس کی دوست اس سے ملنے اس کے کمرے میں گئی۔ کمرے کا دروازہ کھولتے ہی سجل کی دوست نے اسے پنکھے سے لٹکا پایا ۔خود کشی سے قبل سجل شرما نے ایک مختصر نوٹ بھی لکھا۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے خود کشی اپنی ذاتی وجوہا ت کی بنا پر کی۔ واضح رہے بھارت میں شہرت حاصل کرنے و الے افراد کی خود کشی کرنا کوئی پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی سابق بھارتی کرکٹر پروین کمار کی جانب سے بھی خودکشی کی کوشش کی گئی تھی۔