ملتان(جنرل رپورٹر)نواب پور روڈ کی تعمیر میں بوگس بل کی منظوری کے انکشاف پراینٹی کرپشن ٹیم نے پنجاب ہائی وے کے دفتر پر چھاپہ مارا اور ریکارڈ قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں، چھاپہ سرکل آفیسر اطہر کانجو نے منصور اعوان و ٹیم کے ہمراہ مارا،اس دوران اینٹی کرپشن ٹیم نے پنجاب ہائی وے کے افسران سے پوچھ گچھ بھی کی، معلوم ہوا ہے کہ کئی سالوں سے پنجاب ہائی اے اتھارٹی میں بطور لینڈ ایکوزیشن کلکٹر تعینات تحصیلدار طاہر بوٹا کا مرکزی کردار ہے ۔واضح رہے کہ مذکورہ افسر سابق ایم این اے مسلم لیگ (ن) مرحوم حاجی محمد بوٹا کے صاحبزادے ہیں۔ نواب پور روڈ کی تعمیر میں بوگس بل کے ذریعے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے نکلوائے گئے تھے ،جس کی شکایت ملنے پر اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کی تھیں، جعلسازی سے رقم نکلوانے والوں میں لینڈ ایکوزیشن کلکٹر طاہر بوٹا پٹواری محبوب اور سابق پی اے عمران بھی شامل ہیں۔انکوائری افسر نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن امجد شعیب ترین کو مقدمہ کے اندراج کے لیے سفارش کردی۔