سری نگر(کے پی آئی) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے موقع پر24 اپریل کو ریاست میں مکمل ہرتال ہوگی اور احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ۔5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے قانون آرٹیکل 370 اور 35-A کو ختم کرنے کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پہلی بار جموں وکشمیر کے دورے پر آرہے ہیں ، مسرت عالم بٹ اور وائس چیئرمین شبیر احمد شاہ اور غلام احمد گلزار نے ایک بیان میں کشمیری عوام سے کہا ہے کہ وہ اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے نریندر مودی کو یہ پیغام دیں کہ وہ بھارتی قبضے کو کبھی قبول نہیں کریں گے اور اپنی جدوجہد آزادی کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھیں گے ۔ راجوڑی میں ایک پراسرار دھماکے میں ایک غیر کشمیری جوڑا زخمی ونود کمار اور اسکی بیوی کرانتی دیوی جگلانو ی زخمی ہوگئے ۔عدالت نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت دو افراد کی غیر قانونی قے د کا حکم کالعدم قراردیدی،صحافیوں کی گرفتاریاں جاری ہیں،کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے انتقامی کارروائیوں پر اظہار تشویش کیا ہے ،،راجوڑی میں دھماکہ اور بڈگام پولیس سٹیشن پر حملہ سے 2افرادزخمی ہوگئے سری نگر میں پیر مسجد حنفیہ میں آتشزدگی سے ایک منزل جل کر خاکستر ایک شاپنگ کمپلیکس کی چھت اور دو کمروں کی کھڑکیاں جل گئیں،راجوڑی اوررام بن میں ٹریفک کے دو حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے سری نگرجموں شاہراہ پر ایک ٹرک گہری کھائی میں گر گیا ایک ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا،حریت رہنمائوں نے کہا ہے کہ بیگناہوں کا قتل عام کیا جارہا ہے کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظربند وائس چیئرمین شبیر احمد شاہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاسی اور انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔