کراچی (کامرس رپورٹر)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مزید 350روپے کے اضافے سے 87350روپے فی تولہ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جب کہ مجموعی طور پر ایک ہفتے میں3900روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں ہفتہ کو فی اونس سونے کی قیمت4ڈالر کی کمی سے 1498ڈالر ہوگئی۔