ملتان (سپیشل رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی پی ایم ڈی سی اور ایچ ای سی سے توثیق واپس ہو جانے کا خدشہ ہے ،اس حوالے سے پی ایم اے نے ہنگامی اجلاس منقعد کیا ، جو صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں ہوا ،جس میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی اعلی انتظامیہ کی سست روی کے باعث آے روز بڑھتے ہوئے مسائل اور انکے حل کے لئے مناسب اقدامات نہ کرنے کی وجہ سے جنو بی پنجاب کی واحد یونیورسٹی کی پی ایم ڈی سی اور ایچ ای سی سے توثیق واپس ہو جانے کے خدشات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا،وائس چانسلر نشتر سے مطالبہ کیا گیا کہ وزیر صحت وسیکرٹری ہیلتھ کی واضح ہدایات کے باوجود دو ماہ کا عرصہ گذر جانے کے بعد بھی ٹیچنگ فیکلٹی کی کمی پر فوری بھرتی کا عمل شروع نہ کرانے سے ڈاکٹروں میں اضطراب کی سی کیفیت پیدا ہو چکی ہے ،ان مسائل کے لئے قرارداد پیش کی گئی، جس میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی تمام خالی آسامیوں پر فوری بھرتی کا عمل شروع کرانے ، تمام ایف سی پی ایس ڈاکٹروں کی مختلف شعبہ جات میں اپ گریڈیشن، تمام شعبوں میں پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ ڈاکٹرز کی سیٹوں میں اضافہ، ڈی جی خان میں غازی میڈیکل کالج میں ہفتہ وار ڈیوٹی روسٹر کے خاتمے کے لیے مناسب اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ، مسائل فوری حل نہ ہو نے پر ڈاکٹروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے احتجاجی تحریک شروع کر دے گی ۔