نیو یارک ( نیٹ نیوز) امریکی خلائی ادارے ناسا نے ہمارے نظام شمسی میں چھپے ایک سمندر کو دریافت کرلیا ہے ، ناسا کے خلائی جانچ پڑتال کے ایک ریٹائر مشن ڈان نے ایک بونے سیارے سیرس میں چھپے اس سمندر کو دریافت کیا، یہ بونا سیارہ مریخ اور مشتری کے درمیان واقع سیارچوں کی پٹی میں واقع ہے ۔