ننکانہ صاحب ( ڈسٹرکٹ ر پورٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ننکانہ صاحب کا جنرل الیکشن کے لئے ایمرجنسی کور پلان مرتب کر دیا گیا ہے ،تمام آفیسرز اور ریسکیواہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دیں گئیں اور کسی بھی نا گہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضلع بھر میں اہم مقامات پرموبائل ریسکیو ٹیمیں تعینات ہوں گی اور مخصوص مقامات پر ایمبولینسز،فائر وہیکلز اور ریسکیو کی گاڑیاں ہر وقت موجود رہیں گی ایمرجنسی کورپلان میں 170ریسکیو اہلکار ،15ایمبولینسز ،4فائر وہیکلز،12 موبائل ریسکیوٹیمیں اور3ریپڈ ریسکیوریسپانس ٹیمزشامل ہیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے بتایا کہ جنرل الیکشن 2018 کے موقع پر ریسکیو1122 بمعہ 30ریسکیو رضاکار حساس پولنگ اسٹیشنز پرڈیوٹی سرانجام دیں گے اور اس قومی فریضہ کو نبھانے کے لئے ریسکیوز کو الیکشن کے دن ہائی الرٹ رہنے اورپنی ذمہ داریاں مکمل غیر جانبداری سے ادا کرنے کی ہدائت کی مزید براں موبائل فون کے علاوہ وائرلیس کمیونیکیشن سسٹم کا متبادل انتظام بھی کیا گیا ہے ۔