لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب حکومت نے قومی کرکٹر شاہد خان آفریدی کو سندھ کے علاقے تھر میں ہسپتال کی تعمیر کے لیے 5کروڑ روپے کے امداد رقم ادا کر دی ۔ حکومت کی جانب سے شاہدخان آفریدی فاونڈیشن کو یہ رقم ادا کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ شاہد آفریدی فاونڈیشن تھر کے باسیوں کے علاج معالجے کے لیے ایک ہسپتال تعمیر کر رہے ہیں۔