لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے،جنرل رپورٹر )ضلعی انتظامیہ لاہورکے زیر اہتمام انسداد پولیو مہم کے حوالے سے گزشتہ روز نجی ہوٹل میں خصوصی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ سیمینار میں علماکرام،ڈاکٹرز ، زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد ،میڈیا کی نمایاں شخصیات اور امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا پاکستان سے خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ علمائکرام عوام الناس میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے حوالے سے شعور اجاگر کریں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے ڈاکٹرز اپنے کلینک میں پولیو ڈیسک ضرور قائم کریں۔