لندن(این این آئی )برطانیہ کے شہزادہ چارلس سے استقبالیہ کے دوران بات کرتے کرتے سپر سٹور کا ملازم اچانک بے ہوش ہوگیا جس پر شہزادہ چارلس ہکا بکا رہ گئے ، برسٹل میں سپر سٹورکے باہر اسی ادارے کا ملازم دورے پر آئے شہزادہ چارلس سے بات کررہا تھا، وہ چند قدم آگے بڑھا اور اچانک پیچھے گر کر بے ہوش ہوگیا۔ شہزادہ چارلس ہاتھ کے اشارے سے بظاہر یہ کہتے نظر آئے کہ اپنا خیال کیجئے لیکن اتنی دیر میں وہ شخص نیچے گرچکا تھا۔قریب کھڑے افراد نے اس شخص کو طبی امداد دی، شہزادہ چارلس اس وقت تک کھڑے رہے جب تک اطمینان نہ کرلیا کہ اس شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔شہزادے نے سپر سٹور کے ملازمین کا شکریہ ادا کیا کہ کورونا وبا کے دوران وہ مسلسل کام کرتے رہے ۔