چیچہ وطنی(نمائندہ 92 نیوز)جنرل الیکشن 2018کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے ۔ 1292پولنگ سٹیشنز کے لئے کل11226افسران و ملازمان جس میں پولیس کے 2400افسران وجوان،پاکستان آرمی کے چاک و چابند دستوں اور4176والینٹیئرز جن میں919سپیشل فورس کی خواتین بھی بائی نیم ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ ایلیٹ فورس کی12 ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو مسلسل گشت کرتے ہوئے امن و امان کو یقینی بنائیں گی۔ اس کے علاوہ ایمرجنسی ریزرو ہائے تمام افسران کے ہمراہ ہوں گی جو کسی بھی سنگین صورت حال سے موثر طورپر نمٹنے کے جدید اینٹی رائٹ سے مسلح ہوں گی۔اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی محمد عابد کلیار کے مطابق تحصیل چیچہ وطنی میں 564 پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں سے 50 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے ، اور ان پولنگ سٹیشن پر چار چار سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں گے ۔ان پولنگ سٹیشنوں پر 2 ہزار آرمی کے نوجوان اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے ، ہر پولنگ سٹیشن پر 3 جبکہ حساس پولنگ سٹیشن پر 4 فوجی نوجوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔