واشنگٹن (نیٹ نیوز )چینی کمپنی ٹِک ٹاک نے امریکہ کی جانب سے پابندی عائد کرنے پر ٹرمپ انتظامیہ پر ہی مقدمہ کردیا۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹِک ٹاک نے واشنگٹن کی فیڈرل کورٹ میں مقدمہ دائر کیا ہے جس میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے عائد پابندی روکنے کی استدعا کی گئی ہے ۔ ٹِک ٹک نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اختیارات سے تجاوز کیا اور یہ اقدام کسی غیر معمولی خطرے کو روکنے کیلئے نہیں بلکہ سیاسی وجوہات کی بنا پر اٹھایا گیا ہے ۔واضح رہے امریکی حکومت نے ’ٹک ٹاک‘ اور ’وی چیٹ‘ پر سلسلہ وار پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے ۔ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے دونوں کمپنیاں ملک کی قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں اور صارفین کا ڈیٹا بھی چوری کر رہی ہیں۔