لندن(این این آئی) کورونا کے پیش نظر لندن میں جاری لاک ڈائون کے ہاتھوں مجبور برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے محل ہی میں بچوں کے بال کاٹ لیے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے دوران انکشاف ہوا کہ شاہی خاندان کی بڑی بہو خفیہ ہیئر ڈریسر بھی ہیں،کیٹ مڈلٹن نے محل ہی میں اپنے دو بچوں 6 سالہ جارج اور 5 سالہ شارلٹ کے بالوں کی تراش خراش کی ہے ،شہزادی کیٹ مڈلٹن ان صلاحیتوں کی ماہر ہیں ، ان کی والدہ کیرول مڈلٹن نے کیٹ اور اْن کی چھوٹی بہن پیپا کو بچوں کے بال کاٹنا اور کھانا بنانا بھی سکھا رکھا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاہی خاندان کی یہ روایت ہے کہ بچے گھر میں ہی بال کٹوا تے ہیں ۔