لاہور(سٹاف رپورٹر )سرپرست اعلیٰ الخدمت فاؤنڈیشن و امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ، نائب امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری کا کورونا آگاہی مہم کے سلسلے میں نولکھا چرچ کا دورہ کیا۔ نولکھا چرچ لاہور کے پاسٹر ڈاکٹر مجید ابیل نے الخدمت فاؤنڈیشن کی وفد اور ٹیم کا استقبال کیا ۔ الخدمت فاؤنڈیشن اینٹی کورونا سپرے ٹیم نے نولکھا چرچ میں اینٹی کورونا سپرے کیا ۔ اس موقع پر سرپراعلیٰ الخدمت فاؤنڈیشن و امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکراللہ مجاہد نے نولکھا چرچ لاہور کے پاسٹر ڈاکٹر مجید ابیل سمیت دیگر چرچ انتظامیہ کے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت ہی اصل عبادت ہے ۔ الخدمت فاؤنڈیشن لاہور نے مساجد ، سرکاری و نجی دفاتر کے بعد شہر کے چرچز ، گوروارے اور مندروں میں اینٹی کورونا سپرے کا آغاز نولکھا چرچ سے کردیا ہے ۔ اس موقع پر نولکھا چرچ لاہور کے پاسٹر ڈاکٹر مجید ابیل سرپرست اعلیٰ الخدمت فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔