لاہور(جنرل رپورٹر) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ائجوکیشن نے ٹیچنگ ہسپتالوں سے عرصہ داراز سے ڈیوٹی سے غیر حاضروں ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ۔ ابتدائی طور پر سینئر رجسٹرار اور اسسٹنٹ پروفیسر 35ڈاکٹروں کو فائنل شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ۔ 15دن کے اند ر اندر سیکرٹری کو رپورٹ نہ کرنے والوں کو نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق 2011ء سے ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹروں کو نوٹس کیے گئے ہیں ان میں سینئر رجسٹرار اور اسسٹنٹ پروفیسرز شامل ہیں ان ڈاکٹروں کو نوٹسز ان کے متعلقہ ہسپتالوں کو ارسال کر دیئے گئے ہیں اور 15دنوں میں جواب جمع کروانے کے لیے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے اور اگر یہ ڈاکٹر ایسا نہیں کرتے تو پیڈ اایکٹ کے تحت یکطرفہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا ۔