Common frontend top

اثر چوہان


"FOOD FOR THOUGHT" By A Living Legend


حضرت’’ غوث اُلاعظم ‘‘، شیخ عبدالقادر جیلانی / گیلانی ؒ کا ایک شعر ہے… سی صدوشصت نظرر اتبۂ بندہ راست! بندہ را مرتبہ بنگرز کُجاتا بہ کجُاست! یعنی ’’(اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ ) میں اپنے بندے پر ہر روز تین سو ساٹھ (360) مرتبہ نظر ڈالتا ہوں،تاکہ اس بات سے اندازہ لگائوں کہ میرا بندہ کہاں سے کہاں تک پہنچ گیا ہے‘‘؟ پرسوں 8) مئی کو)میں نے حضرت ’’غوث اُلاعظم‘‘کے ایک فرزند ، سابق وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات و صحت و 92میڈیا گروپ کے ایڈوائزر، سیّد انور محمود گیلانی کی ’’دعوت افطار و گفتار‘‘ میں مہمانوں کی حیثیت
جمعه 10 مئی 2019ء مزید پڑھیے

مرزا شجاع اُلدّین بیگ امرتسری کی یادیں!

منگل 07 مئی 2019ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔ قیام پاکستان کی جنگ میں مشرقی (اب بھارتی) پنجاب میں سِکھوں کا مقدس شہر امرتسر ، آل انڈیا مسلم لیگ کا بہت بڑا مورچہ تھا ، وہاں میرے خاندان کے بھی کئی افراد سِکھوں سے لڑتے ہُوئے شہید ہوگئے تھے ، لیکن آج مَیں اپنے کالم میں اپنے ایک دوست( "P.E.M.R.A" کے موجودہ چیئرمین پروفیسر مرزا محمد سلیم بیگ کے والد ) مرزا شجاع اُلدّین بیگ امرتسری کا تذکرہ کر رہا ہُوں ، جن کی کل ( 6 مئی کو ) 19 ویں برسی منائی گئی۔ تحریکِ پاکستان کے دوران ، خوش شکل، خوش پوش اور خوش
مزید پڑھیے


’’یوم ِ شہادت ٹیپو سُلطان ‘‘۔ حکومت ؔ/ پارلیمنٹؔ، غائب؟

پیر 06 مئی 2019ء
اثر چوہان
پرسوں (4 مئی کو) متحدہ ہندوستان میں ، انگریز حکمرانوں کے خلاف تحریکِ آزادی کے ہیرو ؔ ’’ شیر مَیسور‘‘ سُلطان فتح علی خان شہید ؒکا 220 واں یومِ شہادت تھا لیکن ، کمال ؔیہ ہُوا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت اور تقریباً سبھی جماعتوں کے ارکانِ پارلیمنٹ غائبؔ (Absent, Concealed, Invisible) تھے۔یاد رہے کہ مرحوم صدر جنرل محمد ضیاء اُلحق کے اعزاز احترام میںپارلیمنٹ کو ’’ مجلس شوریٰ‘‘ کہا جاتا ہے۔ معزز قارئین!۔ آپ کو یاد ہوگا کہ ’’ 28 فروری کو ، مجلس شوریٰ کے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ایک ایسا اعلان کِیا
مزید پڑھیے


بیمارؔ شیروں کا ، لندن پلاؔن، فلان ڈؔھمکان؟

هفته 04 مئی 2019ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔ انتخابی نشان ’’ شیر‘‘ والی پارٹی ( پاکستان مسلم لیگ ن) کے چھوٹے بڑے لیڈروں اور کارکنوں کو بھی شیرؔ ہی کہا جاتا ہے ۔ یہ سب اِس لئے ہُوا (اور ہو رہا ہے ) کہ سزا یافتہ (سب سے بڑے شیرؔ) نااہل وزیراعظم میاں نواز شریف تو بیمار ہُوئے ہی تھے کہ کسی بیماری میں مبتلا ، نامزد اور پھر منتخب صدر ، برادرِ خورد ( یعنی چھوٹے شیرؔ) سابق خادم اعلیٰ پنجاب ، میاں شہباز شریف بھی لندن کے دورے پر تشریف لے گئے ۔ اُنہوں نے بھی لندن میں اپنا قیام طویل کردِیا
مزید پڑھیے


مجاہدؔ ِ ملّت ، مولانا عبداُلستار خان نیاؔزی ؒسے ،نیاز مندیؔ!

جمعه 03 مئی 2019ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔کل (2 مئی کو) مجاہد ِ ملّت مولانا عبداُلستار خان نیازیؒ کے دوستوں اور عقیدت مندوں نے اندرون اور بیرونِ پاکستان ، اُن کا 18 واں یوم وِصال ، عقیدت و احترام سے منایا۔ عیسیٰ خیل تحصیل میانوالی کے مولانا عبداُلستار خان نیازیؒ 1938ء میں ’’پنجاب مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن‘‘ کے صدر ، 1945ء ۔1946ء میں اسلامیہ کالج لاہور میں اسلامیات کے پروفیسر اور 1946ء کے صوبائی انتخابات میں میانوالی ( South) سے آل انڈیا مسلم لیگ کے امیدوار کی حیثیت سے ’’یونیسٹ پارٹی ‘‘ کے ایک جاگیر دار خالق داد خان کو شکست دے کر پنجاب اسمبلی کے
مزید پڑھیے



ہمارے ہیرو ؔ، ٹیپو سُلطانؔ شہیدؒ کے لئے ، نشانِ ؔحیدر!

پیر 29 اپریل 2019ء
اثر چوہان
26 اپریل 2019ء کو’’ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘‘ لاہور میں علاّمہ اقبالؒ، قائداعظم محمد علی جناحؒ اور مادرِ ملّت محترمہ فاطمہ جناحؒ کے روحانی فرزندانِ و دُخترانِ ’’تحریکِ پاکستان ورکز ٹرسٹ‘‘ اور ’’نظریۂ پاکستان ٹرسٹ‘‘ کی دعوت پر 27 ویں تقریب ’’عطائے گولڈ میڈل‘‘ میں جمع تھے ۔ صدر عارف اُلرحمن علوی مہمان خصوصی تھے ،اُن کے ساتھ سٹیج پر چیئرمین ’’ کارکنانِ تحریکِ پاکستان ٹرسٹ‘‘ چیف جسٹس (ر) ’’ فیڈرل شریعت کورٹ‘‘ میاں محبوب احمد۔ ’’ نظریۂ پاکستان ٹرسٹ‘‘ کی سرپرست محترمہ مجیدہ وائیں ، سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر پروفیسر رفیق احمد اور دو وائس چیئرمین جسٹس خلیل اُلرحمن خان
مزید پڑھیے


’’شہیدؔ بھٹو۔ 26 اپریل اور غازیؔ بلاول بھٹو؟‘‘

جمعه 26 اپریل 2019ء
اثر چوہان
30 نومبر 1967ء کو لاہور میں مرحوم ذوالفقار علی بھٹو کی چیئرمین شِپ میں قائم ہونے والی پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک راہنما اصول تھا کہ ’’ جمہوریت ہماری سیاست ہے ‘‘ لیکن ’’ پاکستان پیپلز پارٹی‘‘ کا ریکارڈ گواہ ہے کہ جنابِ بھٹو نے صِرف ایک بار 26 اپریل 1976ء کو پاکستان کے چاروں صوبوں میں ’’ پاکستان پیپلز پارٹی‘‘ ( شعبہ خواتین ) کی صدور اور سیکرٹری جنرلز کے انتخابات کرائے۔ ’’پاکستان پیپلز پارٹی‘‘ (شعبہ مَرداں) کے انتخابات کبھی نہیں کرائے؟ ۔ بھٹو صاحب کی زندگی میں اوپر سے لے کر نیچے تک تمام عہدیدار جنابِ بھٹو
مزید پڑھیے


سیّد سلیم بخاؔری / مرزا ؔسلیم بیگ ، جیوندے رَہوو!

بدھ 24 اپریل 2019ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔ حضرت علی مرتضیٰ کا قول ہے کہ ’’ جو شخص کسی دوسرے شخص کو کوئی ایک لفظ یا کام کی بات سکھاتا ہے تو، سکھانے والا ۔ سیکھنے والے کا اُستاد (مُعلّم، آزمودہ کار کامل فن ) بن جاتا ہے ‘‘۔باب ؔاُلعلم کے اِس قول کے مطابق بچپن سے لڑکپن اور پھر جوانی سے بڑھاپے (آج تک ) میرے بے شمار اُستاد ؔہیں جنہیں مَیں اکثر یاد کرتا ہُوں ۔ سیکھنے والے کو شاگرد ، مُرید ، پیرو ، چیلا بھی کہتے ہیں ۔ ایک فارسی ضرب اُلمِثل ہے کہ ’’ شاگرد ، رفتہ رفتہ باُستاذ ، می
مزید پڑھیے


’’رَوشن ، رَوشن ، اقبالیات ؔ۔ ارضِ پاکستان کی جمالیاتؔ!‘‘

منگل 23 اپریل 2019ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔ 21 اپریل کو اندرون اور بیرونِ پاکستان ، فرزندانِ پاکستان و دُخترانِ پاکستان نے ، عاشقِ رسول ؐ ، شاعرِ مشرق اور مصّور پاکستان ، علاّمہ محمد اقبال ؒکا 81 واں یوم وِصال منایا۔علاّمہ اقبالؒ نے ملّت اسلامیہ کے ہر قائد (خاص طور پر حکمرانوں ) کو ایک ’’راہنما اصول ‘‘بتاتے ہُوئے فرمایا کہ … قوت ِ عشق سے ، ہر پَست کو بالا کردے! دہر میں ، اسمِ محمدؐ سے ، اُجالا کردے! معزز قارئین!۔ چنانچہ علاّمہ صاحبؒ نے ’’ قوتِ عشق سے ہر پَست کو بالا کرنے اور دہر میں اسمِ محمدؐ سے اُجالا کرنے کے لئے 1930ء
مزید پڑھیے


قبل ازِ شب ِبراتؔ ، مُشیر خزانہ عبد اَلحفیظ ؔشیخ

هفته 20 اپریل 2019ء
اثر چوہان
آج کی شب۔ شبِ برات ہوگی یعنی براتؔ کی رات۔ فارسی میں لفظ براتؔ کے معنی ہیں ۔ ’’ حِصّہ ۔ بخرہ ، تنخواہ ، روزینہ ، رزق اور وہ پروانہ اور چِٹھی (Cheque) بھی جس کے ذریعے / قومی خزانے یا بنک سے روپیہ حاصل کِیا جاسکتا ہے‘‘۔ آج کی رات کو ’’ لَیلۃُ اُلبراۃ‘‘ ( مغفرت کی رات ) کو ، اللہ تعالیٰ اِنسانوں کو اُن کے گناہ معاف کرنے کے لئے پکارتے ہیں ۔ معزز قارئین!۔ مَیں تو کل صبح سے وطن عزیز کے اُن 60 فی صد لوگوں کی دُعائوں کے بارے میں سوچ رہا ہُوں
مزید پڑھیے








اہم خبریں