Common frontend top

اثر چوہان


’’ غریبوں کا بھلا ہوگا، مگر ، آہستہ آہستہ؟‘‘


معزز قارئین!۔مجھے 19 مئی 2016ء کا دِن یاد آ رہا ہے جب، میاں نواز شریف وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سپیکر سردار ایاز صادق سپیکر قومی اسمبلی تھے۔ جب حکومتی پارٹی مسلم لیگ (ن) اُس کی اتحادی جماعتوں اور جناب آصف زرداری کی پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز ( پی۔ پی۔ پی۔ پی) سمیت حزب اختلاف کی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر چند ہی منٹ میں اپنی تنخواہیں تین گُنا اور "Allowances" (مراعات ) دس گُنا کر لئے تھے ۔ 13 مارچ 2019ء کو نہ صِرف پاکستان تحریکِ انصاف کے وزیراعلیٰ پنجاب سردار محمد عثمان خان
هفته 16 مارچ 2019ء مزید پڑھیے

’’خواجہ جی ؒبنے ، مورے مِیت رے!‘‘

جمعه 15 مارچ 2019ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔ 14 مارچ سے پاکستان سمیت دُنیا بھر میں ، نائب رسول ؐ فی الہند ، خواجہ غریب نواز، حضرت مُعین اُلدّین چشتی ؒ کے 807 ویں عُرس مبارک کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے ۔تواریخ میں لکھا ہے کہ ’’ غزنی کے سُلطان شہاب اُلدّین غوری 1191ء میں ترائین ؔکی پہلی جنگ میں پرتھوی راج چوہان سے شکست کھا گیا تھا۔پھر خواجہ غریب نوازؒ نے غوری ؔکے خواب میں آ کر اُسے فتح کی بشارت دِی تو ، 1193ء میں غوریؔ نے پرتھوی راج چوہان پر فتح پا لی تھی۔ پھر اجمیر اور راجستھان کے کئی
مزید پڑھیے


مودی ؔتیری گنگا ؔمَیلی ! دِلؔ بھی مَیلا!

منگل 12 مارچ 2019ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔ 19 ستمبر 1960ء کو کراچی میں بھارت کے پہلے (آنجہانی ) وزیراعظم پنڈت جواہر لعل نہرو اور فیلڈ مارشل صدر ِ پاکستان محمد ایوب خان نے ’’سندھ طاس معاہدے ‘‘ (Indus Water Treaty)پر دستخط کئے تھے ، جس کی رُوح سے تین مشرقی دریا۔ ’’بیاس ، راوی اور ستلج ‘‘بھارت کے حصّے میں آئے تھے اور مغربی دریا سندھ ، چناب اور جہلم پاکستان کے حصّے میں ۔ پاکستان کے حصّے کے دریا ۔ سندھ ، چناب، اور جہلم مقبوضہ کشمیر سے پاکستان کی طرف بہتے ہیں اور بھارت جب چاہتا ہے پاکستان کو اِن دریائوں کے
مزید پڑھیے


عورتوں کا دن ؔلیکن ، مودی ؔجی کی پتنی کا ؟

پیر 11 مارچ 2019ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔ 8 مارچ کو پاکستان سمیت کئی ملکوں میں "International Women`s Day"منایا گیا۔ "Women" کے معنی ہیں ۔ ’’ بہت سی عورتیں‘‘ ایک عورت کو "Woman"کہتے ہیں ۔ ترقی یافتہ ، ترقی پذیر اور پسماندہ ملکوں کی عورتوں کے مسائل مختلف ہوتے ہیں اور اُن کے مذاہب کے حساب سے بھی ۔ عام طور پر ہر مذہب میں عورتوں کو مردوں کے برابر حقوق دئیے گئے ہیں لیکن، اگر کسی ملک کے حکمران عورتوں کو مردوں کے برابر حقوق نہ دیں تو اُسے اللہ کی مرضی کہا جاتا ہے ۔ بعض معیشت دان کہتے ہیں کہ ’’ سابق
مزید پڑھیے


پاکستانی زائرینِ اؔجمیر شریفؔ اور غوری ؔمیزائل!

بدھ 06 مارچ 2019ء
اثر چوہان
وفاقی وزیر مذہبی امور و بین اُلمذاہب ہم آہنگی پیر نور اُلحق قادری صاحب کے بیان کے مطابق بھارتی حکومت نے 14 مارچ سے 24 اپریل 2019ء تک اجمیر شریف میں ، خواجہ غریب نواز ، حضرت خواجہ معین اُلدّین چشتی ؒ کے 789 ویں عرس مبارک کی تقریبات میں شرکت کے لئے پاکستانی زائرین کو ویزا دینے سے انکار کردِیا ہے ۔ اِس پر وفاقی وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ’’ پچھلے سال بھی خواجہ غریب نوازؒ کے عُرس مبارک پر پاکستانی زائرین کو حاضری کے لئے ویزا دینے سے
مزید پڑھیے



ٹیپوسُلطان شہید ؔؒ۔ پاکستان کے ہیروؔ!‘‘

پیر 04 مارچ 2019ء
اثر چوہان
پاکستان کے ازلی دُشمن بھارت کی طرف سے ایک بار پھر پاکستان کی طرف جارحانہ روّیہ اختیار کرنے کے بعد پاکستانی قوم پھر متحد ہوگئی ہے۔ 28 فروری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہُوئے، وزیراعظم عمران خان نے نئے سرے سے بھارت اور اقوامِ عالم کو باغیرت پاکستانی قوم سے متعارف کراتے ہُوئے کہا کہ ’’ موت کے بجائے غلامی ‘‘ کو چُننے والے ہندوستان کے آخری مُغل بادشاہ بہادر شاہ ظفرؔ کے بجائے شیر میسور سُلطان فتح علی خان ٹیپو شہیدؒ ہمارے ہیرو ہیں جنہوں نے غلامی کو نہیں چُنا بلکہ وہ انگریزوں سے لڑتے ہُوئے
مزید پڑھیے


ابھی نندؔن، سُشما سَوراؔج اور مسئلہ کشمیر!

هفته 02 مارچ 2019ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔ 28 فروری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہُوئے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے امن پسندی اور خیر سگالی کے جذبے سے بھارت کے تباہ شدہ جنگی طیارے (M.I.G-21) کے گرفتار بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے اعلان پر پوری دنیا میں ستائش کی گئی ہے۔ کل (یکم مارچ کو) ونگ کمانڈر ابھی نندن ، واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردِیا گیا ۔ پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کے حملہ آور پائلٹ کی رہائی پر پوری دُنیا میں وزیراعظم عمران خان کو بہت بڑا "Statesman" (مُدّبر)کہا گیا ہے ۔ ہندی زبان میں ۔ابھی
مزید پڑھیے


’’اے مادرِ وطن ترے پیاروں کی خیر ہو!‘‘

جمعه 01 مارچ 2019ء
اثر چوہان
18 اگست 2018ء کو جناب عمران خان نے خلوص نیت کا مظاہرہ کرتے ہُوئے بھارتی وزیراعظم شری نریندر مودی کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا تھا لیکن،اپریل /مئی 2019ء کے عام انتخابات جیتنے کے لئے وزیراعظم نریندر مودی نے زبانی کلامی اور اور بھارتی جنگی طیاروں نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کر کے جارحیت کا مظاہرہ کِیا ہے ۔ حالانکہ 26مئی 2014ء کو جب مودی جی نے وزارتِ عظمیٰ کا حلف اُٹھایا تو، اُنہوں نے بھی ’’ بھارتیہ جنتا پارٹی‘‘ کے آنجہانی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی طرح ’’ امن کی آشا دیوی‘‘ کو پاکستانی سرحدوں
مزید پڑھیے


"Line Out of Control- Oh i See?"

جمعرات 28 فروری 2019ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔ انتخابات میں جیتنے کے لئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پاکستان اور اہلِ پاکستان کے خلاف جنون بڑھتا جا رہا ہے ۔ بھارتی فوج اور فضائیہ کی طرف سے ’’جنگ بندی کی لکیر ‘‘ (Line of Control) کی خلاف ورزی کے نتیجے میں "Self Decence" کے لئے پاکستان کی بری فوج اور فضائیہ کو بھی میدان میں اُترنا پڑا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی۔ ایس۔ پی ۔ آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کل میڈیا سے خطاب کرتے ہُوئے کہا کہ ’’ آج صبح پاک فضائیہ نے اپنی حدود میں رہتے ہُوئے
مزید پڑھیے


’’مومنو! مل کر منائو، عید ِ میلادِ بتول س ‘‘

بدھ 27 فروری 2019ء
اثر چوہان
کل (20 جمادی اُلثانی / 26 فروری کو )پاکستان سمیت دُنیا بھر کے مسلمانوں نے بنتِ رسولؐ ، زوجۂ مولا علی ؑ ، حسنین کریمین علیہ السلام اور سیّدہ زینب سلام اللہ علیہا کی والدہ ماجدہ، مخدومۂ کونین ، سیّد اُلنساء اُلعالمِین ، خاتونِ جنت ، زاہدہ، طیبہ، طاہرہ ، بتول ؔ ، سیّدہ فاطمۃ اُلزہرا سلام اللہ علیہا کی عید ِمیلاد منائی گئی۔ ایک حدیث رسولؐ کے مطابق ’’ پیغمبر انقلابؐ ‘‘نے سیّدہ فاطمۃ اُلزہرا سلام اللہ علیہا سے خطاب کرتے ہُوئے فرمایا کہ ’’ بیشک اللہ تعالیٰ تیری ناراضگی پر ناراض اور تیری رضا پر راضی
مزید پڑھیے








اہم خبریں