Common frontend top

الیکشن 2018


الیکشن کمیشن کی ہیلپ لائن8300 بار بار بند ہوتی رہی، 48 گھنٹوں میں 5 کروڑ کمائے

جمعرات 26 جولائی 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر،آن لائن) الیکشن کمیشن کی ہیلپ لائن8300ووٹروں کی جانب سے زیادہ ایس ایم ایس ہونے کی وجہ سے بار بار بند ہوتی رہی،بعض ووٹرز نے غلط معلومات ملنے کی بھی شکایات کیں ،متعدد شہری قومی فریضہ ادا کیے بغیر ہی واپس لوٹ گئے ۔ میسیجنگ سروس 8300 کو ڈھائی کروڑ لوگوں نے استعمال کیا، 48 گھنٹوں میں سروس نے 5 کروڑ روپے کمالیے ۔
مزید پڑھیے


عابد شیر کی پریذائیڈنگ افسر سے تکرار،پولنگ رکوا دی

جمعرات 26 جولائی 2018ء
فیصل آباد (آن لائن) فیصل آباد میں ن لیگ کے امیدوار عابد شیر علی نے پولنگ سٹیشن پر خاتون پریذائیڈنگ افسر سے شدید تکرار کے بعد پولنگ رکوا دی۔تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 108 کے ایک پولنگ سٹیشن میں 50 کے قریب خواتین ووٹ ڈالنے کیلئے موجود تھیں، اسی دوران عابد شیر علی کو شکایت ملی کہ پولنگ سٹیشن میں کچھ گڑ بڑ ہے جس پر انہوں نے وہاں پہنچ کر خاتون پریذائیڈنگ افسر سے اس معاملے پر بحث کی، یہ پولنگ سٹیشن خواتین کا تھا لیکن عابد شیر علی نے کسی کی ایک نہ سنی اور پولنگ
مزید پڑھیے


ووٹرز کا پاک فوج سے بھرپوریکجہتی اور محبت کامظاہرہ

جمعرات 26 جولائی 2018ء
لاہور،فیصل آباد (خصوصی رپورٹ،الیکشن سیل) الیکشن 2018 ء کے موقع پر ملک بھر میں ووٹرز نے پاک فوج کیساتھ بھرپوریکجہتی اور محبت کامظاہرہ کیا۔گزشتہ روز ملک کے مختلف شہروں میں ووٹ کاسٹ کرنے کے موقع پر ووٹرز نے پولنگ سٹیشنوں پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کو گلدستے پیش کئے ۔ پاک فوج سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے فوجیوں پر گلاب کے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔کئی مقامات پر مرد اور خواتین ووٹرز کی جانب سے پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے جبکہ بزرگ خواتین اور مرد فوج کے جوانوں کا ماتھا چومتے رہے
مزید پڑھیے


اسلام آباد: خواجہ سرا امیدوار کا پولنگ ڈے پر منفرد انداز

جمعرات 26 جولائی 2018ء
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)اسلام آباد کے حلقہ این اے 53 میں خواجہ سرا ؤں کے امیدوار نے پولنگ ڈے پر منفرد انداز اپنایا اور ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد ملازمت پر چلا گیا۔ ندیم کشش نے موٹر سائیکل پر بیٹھ کر مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیا اور بعد ازاں اپنا ووٹ کاسٹ کر کے ریڈیو پاکستان پروگرام کرنے چلا گیا۔ندیم کشش نے بتایا کہ میں نے اپنی انتخابی مہم بھی موٹرسائیکل پر چلائی کیونکہ میرے پاس دیگر امیدواروں کی طرح کوئی لینڈ کروزر اور دیگر لگژری گاڑیاں نہیں ہیں، اپنے وسائل میں رہ کر خواجہ سراؤں کے حقوق کیلئے
مزید پڑھیے


پی ٹی آئی نے الیکشن ڈے کی سابقہ غلطیوں کونہیں دہرایا

جمعرات 26 جولائی 2018ء
لاہور(جوادآراعوان)صوبائی دارالحکومت کے بڑے انتخابی معرکے این اے 131میں دونوں جماعتوں کے ووٹرز جن میں خواتین اور نوجوان سب سے بڑی تعداد میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے صبح 8 بجے سے قبل ہی پولنگ سٹیشنز پہنچے جن میں معذور اور معمر ووٹر ز بھی شامل تھے ،تحریک انصاف نے اس مرتبہ الیکشن ڈے مینجمنٹ کی غلطیوں کونہیں دھرایااور پوری تیاری سے میدان میں اتری،ٹرن ائٓون 40فیصد کے قریب رہا ۔این اے 131میں کل 16امیدوار میدان میں تھے لیکن اصل مقابلہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اورمسلم لیگ(ن)کے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کے درمیان
مزید پڑھیے



قومی شناختی کارڈ کے بغیر سائلین کے سرکاری دفاتر میں داخلے پر پابندی

جمعرات 26 جولائی 2018ء
لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) پنجاب میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظرنگران حکومت نے اصل قومی شناختی کارڈ کے بغیر سائلین اوراصل دفتری کارڈکے بغیر ملازمین کے سرکاری دفاتر میں داخلے پر پابندی عائدکر دی ،س حوالے سے سکیورٹی معاملات کو فول پروف بنانے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ، عمل درآمد آج جمعرات سے ہو گا۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ لاہور سمیت صوبہ کے اہم ترین شہروں میں شر پسند عناصر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے خواہش مند ہیں تاکہ معاشرے میں
مزید پڑھیے


لاہور،پشاور میں پولنگ سٹیشنوں پر موبائل فون کا سرعام استعمال راولپنڈی میں عملہ اور ووٹرز پریشان

جمعرات 26 جولائی 2018ء
لاہور،راولپنڈی،پشاور(نیو زرپورٹر،رپورٹنگ ٹیم) الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ سٹیشنوں پر موبائل فون لے کر جانے کی پابندی صرف کاغذوں تک محدود رہی،لاہور کے کئی پولنگ سٹیشنوں پر ووٹرز اپنے موبائل فونز سے ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے کی سیلفیاں بناکر امیدواروں کو وٹس اپ کرتے رہے جبکہ پولیس اور پولنگ عملہ خاموش تماشا ئی بنی رہا۔پشاور اور چارسدہ میں بھی پابندی کے باوجود ووٹرز پولنگ سٹیشنوں پر موبائل فون استعمال کرتے رہے اور موبائل سے ووٹ کی تصاویر بھی لیں جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئیں،حلقہ این اے 28میں ووٹر نے ووٹ ڈالنے کی تصویر موبائل
مزید پڑھیے


تبدیلی آگئی، کئی علاقوں میں پہلی بار خواتین نے ووٹ کا حق استعمال کیا

جمعرات 26 جولائی 2018ء
لاہور(نمائندگان،نیوزایجنسیاں)الیکشن2018ء کے نتیجہ میں ملک کے کئی علاقوں میں تبدیلی آگئی اور وہاں تاریخ میں پہلی بار خواتین نے اپنا ووٹ کا حق استعمال کیا ہے ۔گزشتہ روز پہلی بار خواتین ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے گھروں سے باہر آئیں۔ گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 21 میں قائم پولنگ سٹیشن میں خواتین کا پہلا ووٹ کاسٹ کیا گیا۔ بعدازاں دیر بالا کے حلقوں این اے 5 اور پی کے 12کے پولنگ سٹیشنوں پر خواتین ووٹرز کا رش دیکھنے میں آیا۔خوشاب کے علاقہ گھگھ کلاں میں پہلی مرتبہ خاتون آمنہ بی بی نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا حالانکہ اس علاقہ سے سمیرا ملک
مزید پڑھیے


دل کا دورہ پڑنے سے پولنگ افسر،سابق فوجی اور11ووٹرجاں بحق

جمعرات 26 جولائی 2018ء
لاہور (نمائندگان ، نیوز ایجنسیاں ، مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن 2018ء کیلئے پولنگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ایک پولنگ افسر،انتخابی ڈیوٹی پر مامور ایک سابق فوجی اور11ووٹر جاں بحق ہوگئے جبکہ پولنگ سٹیشنوں پر گرمی اورحبس سے خواتین سمیت کئی ووٹرزبیہوش ہوگئے اورمتعدد کی حالت غیرہوگئی۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز حلقہ این اے 188لیہ میں پولنگ افسرطاہررضا گورنمنٹ مڈل سکول شاہنواز میں ڈیوٹی انجام دے رہاتھاکہ اچانک اس کو دل کا دورہ پڑگیا ۔طاہررضا کو ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔الیکشن کمیشن کے مطابق طاہررضا کی وفات کی وجہ سے پولنگ سٹیشن پر لگ بھگ
مزید پڑھیے


زرداری کی واضح برتری،جیالے سڑکوں پرنکل آئے

جمعرات 26 جولائی 2018ء
نواب شاہ (بیورو رپورٹ)آصف زرداری کی واضح برتری پر جیالے جشن منانے سڑکوں پرنکل آئے ،پارٹی ترانوں پرجیالیاں بھی جھوم اٹھیں،شہرمیں جئے بھٹو کے نعرے گونجتے رہے ، تفصیلات کے مطابق این اے 213 کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج میں آصف زرداری کی واضح برتری کی خبروں پرجیالے سڑکوں پرنکل آئے اورپرجوش نعرے لگاکرجشن منانا شروع کردیا جیالوں نے رقص کیا اورخوشی میں مٹھایاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر جیالیاں بھی پارٹی ترانوں پر جھومتی نظر آئیں، پیپلزپارٹی کے قومی اورصوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے گھروں کے باہرنتائج سے قبل ہی مبارکباد کیلئے کارکنان کا تانتا بند ھ گیا۔ جیالے جشن
مزید پڑھیے








اہم خبریں