Common frontend top

الیکشن 2018


شفاف الیکشن کے انعقاد پرتمام اداروں نے کردار ادا کیا:ریاض شاد

جمعه 27 جولائی 2018ء
عارفوالا(تحصیل رپورٹر)پر امن اور شفاف الیکشن کے انعقاد پر تمام اداروں کا کردار قابل تحسین ہے ،الیکشن کو پر امن ماحول میں شفافیت سے پایہ تکمیل تک پہنچانا وقت کا اہم تقاضا تھا جسے قومی سلامتی کے اداروں،پاکستان پولیس،الیکشن کمیشن، عدلیہ اور دیگر اداروں نے بخوبی نبھایا اور یہ ثابت کر دیا کہ اگر عوام پر عزم ہو تو قومی سلامتی کے ادارے بھی مضبوط اور با اختیار ہوتے ہیں جنہیں کوئی بھی شر پسند اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال نہیں کرسکتا اس لئے اس اہم مشن کو پر امن طریقے سے سر انجام دینے پر پوری قوم انتہائی خوش
مزید پڑھیے


خانقاہ ڈوگراں:ن لیگ کی کامیابی پر جشن،بھنگڑے ڈالے گئے

جمعه 27 جولائی 2018ء
خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگا ر) این اے 122سردار عرفان ڈوگراور پی پی 143 چودھری سجاد حیدر گجر کی کامیابی کا اعلان سنتے ہی مسلم لیگی ورکروں کی بڑی تعداد جشن منانے کے لئے سنیئر رہنما سردار نفیس ڈوگر کے ڈیرے پر جمع ہو گئی،لیگی ورکروں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھایاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر سردار عدیل ڈوگر،سیٹھ اشفاق محمود،راؤ ندیم عثمان،مظہر قریشی،میاں جمشید عباس ڈوگر،خالد رحمانی سمیت شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ بازاروں میں لوگوں نے لیگی ورکروں کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے تاریخی استقبال کیا۔ خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا
مزید پڑھیے


انتخابات میں دھاندلی کی مذمت کرتے ہیں:میا ں مقوداحمد

جمعه 27 جولائی 2018ء
لاہور (سٹاف رپورٹر) متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر میاں مقصود احمد نے عام انتخابات میں خیبرپختونخوا،پنجاب اور کراچی سمیت ملک بھر میں بدترین دھاندلی کی پُرزورمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ متحدہ مجلس عمل اورمسلم لیگ(ن)سمیت پانچ جماعتوں نے عام انتخابات کے نتائج کو مستردکردیا ہے ۔الیکشن 2018تاریخ کے بدترین انتخابات ثابت ہوئے ۔عوامی مینڈیٹ کو تبدیل کرنے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے ۔ اس حوالے سے مکمل تحقیقات کی جائیں۔یوں محسوس ہوتا ہے کہ مقتدرقوتوں نے 1971ء کے سانحہ سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ ایک جماعت کو اکثریت دلانے کے لیے پوری سرکاری مشینری کو استعمال کیا گیا
مزید پڑھیے


پر امن الیکشن کے انعقاد پر عوام کا شکریہ :سی پی او گوجرانوالہ

جمعه 27 جولائی 2018ء
گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)سٹی پولیس آفیسر معین مسعود نے پر امن الیکشن کے انعقاد پر عوام کا شکریہ ا دا کیا ہے ۔انہوں نے غیر جانبدار رہتے ہوئے سکیورٹی کے فرائض دینے پر پولیس افسران اور جوانوں کو شاباش دی ۔سی پی او نے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے معززین کی الیکشن میں ان کے مثبت کردار کی تعریف بھی کی ۔ انہوں نے الیکشن کے دوران جانفشانی سے کام کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کے لئے تعریفی اسناد دینے کا ا علان بھی کیا ۔
مزید پڑھیے


شہر کی سٹرکوں پر الیکشن کی گہما گہمی ختم ہو گئی

جمعه 27 جولائی 2018ء
لاہور (اپنے رپورٹر سے ) الیکشن کی گہماگہمی کے بعد اتوار کے روز صوبائی دارالحکومت کی سڑکیں پر سکون ہو گئیں ۔ الیکشن کی وجہ سے گزشتہ ایک ماہ سے شہر کی سڑکوں اور گلی محلوں میں سیا سی ماحول گرم تھا ۔گزشتہ روز زیا دہ تر لوگ ٹی وی چینلوں پر انتخابات کے نتائج اور ملکی صورتحال سے آگاہ ہو تے رہے ۔
مزید پڑھیے



الیکشن کے بعد پہلے روز ہی ن لیگ میں ایک اور فارورڈ بلاک تیار

جمعرات 26 جولائی 2018ء
الیکشن کے بعد پہلے روز ہی ن لیگ میں ایک اور فارورڈ بلاک تیار ہو گیا ، ن لیگ کے پلیٹ فارم سے جیتنے والے اراکین اسمبلی میں سے 21قومی اور صوبائی اسمبلی کے 24 ممبران نے تحریک انصاف کی قیادت سے رابطے شروع کر دیئے اور اپنے تعاون اور حمایت کی یقین دہانیاں کرانا شروع کر دیں ۔مصدقہ ذرائع نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے 21 ایسے نو منتخب اراکین اسمبلی جو کہ جیتے تو ن لیگ کے پلیٹ فارم سے ہیں انہوں نے پی ٹی آ ئی کے اہم رہنماؤں سے نہ صرف رابطے شروع کر دیئے
مزید پڑھیے


تبدیلی آگئی تحریک انصاف نے میدان مارلیا،کارکنوں کا جشن ن لیگ دوسرے نمبر پر

جمعرات 26 جولائی 2018ء
لاہور ،اسلام آباد ،پشاور، کراچی(وقائع نگار، سٹاف رپورٹر، وقائع نگار خصوصی ،نمائندگان، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں ) ملک بھر میں ہونے والے گیارہویں عام انتخابات میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا، مسلم لیگ (ن) دوسرے جبکہ پیپلزپارٹی تیسرے نمبر پر رہی۔غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو، آصف زرداری،مولانا فضل الرحمان، شاہ محمود قریشی ، منظور وٹو، امیر حیدر ہوتی، پرویز خٹک، صاحبزادہ طارق اﷲ ،میجر (ر)طاہر صادق ، احسن اقبال، خرم دستگیر ، اسد عمر کامیاب جبکہ سابق وزیراعظم شاہد
مزید پڑھیے


عام نتخابات میں جھگڑے ،فائرنگ ،3 افرادجاں بحق ،84 زخمی کئی گرفتار ،مقدمات درج

جمعرات 26 جولائی 2018ء
لاہور،اسلام آباد، پشاور، شیخوپورہ ،چنیوٹ، خانیوال، لودھراں (نیو زرپورٹر،کر ائم رپو رٹر،سٹاف رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر،تحصیل رپورٹر،نامہ نگاران ،ایجنسیاں) عام انتخابات 2018 کے دوران چاروں صوبوں میں سیاسی کارکنوں کے درمیان جھگڑوں اور فائرنگ کے ناخوشگوار واقعات میں3افراد جاں بحق اور 84 افراد سے زائد زخمی ہوگئے ،پولیس نے کئی افراد کو گرفتار کرلیا۔ خانیوال کے نواحی علاقہ 38/10Rکا رہائشی محمدحسین پولنگ سٹیشن پر ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے گیا کہ جھگڑا ہونے کے باعث محمدحسین کے کزن نے فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا ،ملزم فرار ہو گیا۔ لودھراں کے نواحی چک نمبر 293/ڈبلیو بی پولنگ
مزید پڑھیے


ہمارے پولنگ ایجنٹس نکال کر دھاندلی کی گئی: ن لیگ، پی پی، ایم ایم اے:تحریک لبیک،متحدہ، پی ایس پی نے بھی نتائج مسترد کر دیئے

جمعرات 26 جولائی 2018ء
لاہور، اسلام آباد،کراچی(خصوصی رپورٹر،،خبرنگار خصوصی، وقائع نگار خصوصی،سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی، متحدہ مجلس عمل، تحریک لبیک، ایم کیو ایم اور پاک سرزمین پارٹی نے فارم 45 کے بجائے سادہ کاغذ پرنتائج کے اجراء اورپولنگ اسٹیشزسے پولنگ ایجنٹس کونکالنے پر انتخابات کے نتائج مسترد کرتے ہوئے دھاندلی کے الزامات عائد کردیئے ۔ ماڈل ٹائون لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہم انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہیں، فوری طور پر پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے
مزید پڑھیے


ووٹ رازداری معاملہ: عمران خان 30جولائی کو الیکشن کمیشن طلب ملک بھر سے 645شکایات موصول

جمعرات 26 جولائی 2018ء
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی، وقائع نگار ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کوووٹ کا تقدس پامال کرنے کے معاملے پر 30 جولائی کوطلب کرلیا ہے ۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیومیں چیئرمین تحریک انصا ف سب کے سامنے بلے پر مہر لگاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں ۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کو پولنگ کے دن ملک بھرسے 645 شکایات موصول ہوئی ہیں، سب سے زیادہ شکایات سند ھ سے 237 ،پنجاب سے 217،خیبرپختونخوا سے 57شکایات،بلوچستان سے 42 شکایات موصول ہوئیں۔ الیکشن کمیشن کو خواتین کے ووٹ نہ ڈالنے کی92 شکایات موصول ہوئیں جس پر
مزید پڑھیے








اہم خبریں