Common frontend top

سپیشل رپورٹ


سمندرمیں ڈرلنگ مکمل، تیل وگیس کی حقیقی مقدارکا تعین شروع

منگل 14 مئی 2019ء
اسلام آباد(سہیل اقبال بھٹی)کراچی سے 280کلومیٹر دورزیرسمندر تیل وگیس کی تلاش کیلئے مطلوبہ ڈرلنگ کا اعصاب شکن مرحلہ مکمل کرلیا گیا ۔ ای این آئی کمپنی پر مشتمل جوائنٹ وینچر نے 14ارب لاگت سے 5ہزار470میٹر زیرسمندر (لائنرتک)ڈرلنگ مکمل کرتے ہوئے تیل وگیس کے ذخیرہ تک رسائی حاصل کرلی ۔ ڈرلنگ کمپنی نے تیل وگیس کی حقیقی مقدارکا تعین شروع کردیا ہے ۔ یہ عمل آئندہ تین روز میں مکمل جبکہ تیل وگیس کی مقدار کی رپورٹ ایک ہفتے میں تیار کرلی جائے گی۔ ابتدائی اندازے کے مطابق کیکڑا ون بلاک میں 9ٹریلین کیوبک فٹ گیس اور خام تیل کی بڑی
مزید پڑھیے


کالعدم تنظیموں کی مالی امداد روکنے کیلئے ڈائریکٹوریٹ فعال: پرانے کیس بھی حوالے

پیر 13 مئی 2019ء
اسلام آباد(سہیل اقبال بھٹی)وفاقی حکومت نے فاٹا،خیبرپختونخوا،بلوچستان سمیت ملک بھر میں سیاسی،مذہبی اور سماجی تنظیموں اور 71کالعدم جماعتوں کو کراس بارڈرفنڈنگ روکنے کیلئے پہلی مرتبہ کراس بارڈ کرنسی موومنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کام شروع کردیا ہے ۔ اس ڈائریکٹوریٹ میں شامل افراد کو امریکی سفارتخانے کے ہوم لینڈ سکیورٹی سیکشن کی جانب سے خصوصی تربیت فراہم کی گئی ہے ۔ جدید تکنیکی اور انٹیلی جنس حربوں سے لیس اس ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے تجارت،حوالہ، ہنڈی اور دیگر طریقوں سے افغانستان، ایران ، بھارت اور دنیا کے دیگر ممالک سے منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے موثر طریقہ ہائے کاروضع کرلیا گیاہے ۔
مزید پڑھیے


تینوں بھارتی افواج میں نیچے سے اوپرتک پاکستان کے جاسوس موجود:موساد

اتوار 12 مئی 2019ء
نیویارک ( ندیم منظور سلہری سے ) اسرائیلی خفیہ ادارے موساد نے بھارتی ایجنسی را کو اہم معلومات فراہم کی ہیں کہ تینوں بھارتی مسلح افواج میں اہم عہدوں سے لیکر نیچے تک فائز بعض لوگ پاکستان کے لیے جاسوسی کر رہے ہیں یہی وجہ سے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو بھارت کی کسی بھی پیشقدمی کی پیشگی اطلاعات مل جاتی ہیں۔ پاکستان کی جانب سے ماہ فروری میں سرجیکل اسٹرائیک کے دوران جن چھ اہداف کو نشانہ بنایا اسکی تمام معلومات دو دن پہلے ہی آئی ایس آئی کے پاس پہنچ چکی تھیں اور یہ بھی
مزید پڑھیے


حکومتی ترجیحات کے مطابق کام نہ کرنے والے افسروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

هفته 11 مئی 2019ء
لاہور(قاضی ندیم اقبال )پنجاب حکومت نے حکومتی ترجیحات کے مطابق کام نہ کرنے والے افسروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں سیکرٹریز، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، پولیس افسروں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔چیف سیکرٹری آفس کے مصدقہ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی پنجاب میں حکومت نے سرکاری اداروں اور اعلی افسروں کے کے لئے جن دو ترجیحات کا تعین کیا گیا، ان میں دفاتر میں بروقت حاضری اورعوام الناس کی مشکلات کے حل اور بتدریج خاتمہ کے لئے اوپن ڈور پالیسی کے تحت اعلی افسروں تک رسائی کی پالیسی تھی۔ صوبائی حکومت
مزید پڑھیے


شہباز شریف کے خلاف ایک اور نیب کیس کی تیاریاں

جمعه 10 مئی 2019ء
لاہور ( رانا محمد عظیم) سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے خلاف ایک اور نیب کیس تیار،ان سمیت سابق دورحکومت کے وزیر اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ سمیت چار بڑے بیوروکریٹس اور شہباز شریف کی منظور نظر وہیکل انسپیکشن سرٹیفیکیٹ سسٹم حاصل کرنے والی سویڈش کمپنی’’اوپس‘‘ نیب کے ریڈار پر آگئی ۔ سابق صوبائی حکومت کی جانب سے غیر ملکی کمپنی کو کن قوانین کے تحت پراجیکٹ دیا گیا، اس کے عوض حکومت کو کیا ملا، کتنا ریونیو اکٹھا ہوا ،کتنا سرکاری خزانے میں جمع کرایا گیا، ٹھیکہ دینے سے پہلے محکمہ ٹرانسپورٹ کے پاس فٹنس سرٹیفیکیٹ کی مد میں کتنا
مزید پڑھیے



ایف بی آرکاسمندر میں ڈرلنگ کرنیوالی کمپنی کو ٹیکس چھوٹ سے انکار

جمعرات 09 مئی 2019ء
اسلام آباد(سہیل اقبال بھٹی)وفاقی کابینہ کی منظوری کے باوجود ایف بی آر نے سمندری حدود میں تیل وگیس کی تلاش کیلئے 95فیصد ڈرلنگ مکمل کرنے والی کمپنی ای این آئی کے درآمدکردہ ڈرلنگ بحری جہاز، ہیلی کاپٹرزاور دیگر سامان کو کسٹمز ڈیوٹی سے چھوٹ دینے سے انکارکردیا ۔ کسٹمز حکام نے ای این آئی کمپنی کو اضافی کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں ایک ارب 5کروڑ96لاکھ 25ہزار روپے جمع کروانے کی ہدایت جاری کردی۔ کیکڑا ون بلاک میں 25فیصد شیئررکھنے والی ای این آئی کمپنی نے پٹرولیم ڈویژن کو شکایت جمع کروادی۔ ٹیکس چھوٹ کیلئے ایس آر او 4جنوری کو جاری
مزید پڑھیے


دیوانی اور فوجداری تنازعات کے حل کیلئے متبادل نظام کا فیصلہ

بدھ 08 مئی 2019ء
لاہور(گوہر علی) حکومت پنجاب نے دیوانی اور فوجداری تنازعات کے متبادل حل کے لئے نظام قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس متبادل حل کے نظام کے تحت دیوانی اور فوجداری دونوں تنازعات کو ثالث، مصالحت کار ،صلح کار اورجانچ کار کے ذریعے حل کیا جائیگا ،اس قانون کے تحت خصوصی سینٹرز قائم کئے جائیں جنہیں اے ڈی آر کا نام دیا جائے گا ، جو تنازعات کا متبادل حل پیش کرے گا اسے اے ڈی آر پرسن کہا جائے گا ، عدالت اے ڈی آر کارروائی کی تکمیل کے لئے 90 دن کا وقت دے گی، عدالت
مزید پڑھیے


پاکستان میں300 فلپائنی غیرقانونی مقیم، منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف

منگل 07 مئی 2019ء
لاہور( رانا محمد عظیم) لاہور ،کراچی ،اسلام آباد اور دیگر بڑے شہروں میں غیرقانونی مقیم300 سے زائدفلپائنی منی لانڈرنگ، فحاشی کے اڈے چلانے اور دیگرمجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔اہم اداروں کو ان کے خلاف ثبوت مل گئے ہیں۔ ایک اہم ادارے کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ فلپائنی پاکستان کے پوش علاقوں میں گھروں میں کام کر رہے ہیں ۔جن کے نہ صرف ویزوں کی معیاد ختم ہوچکی ہے بلکہ پولیس اور سول خفیہ اداروں میں ان کا ریکارڈ بھی موجود نہیں ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنگھوئی ضلع جہلم کے
مزید پڑھیے


درآمد کنندگان سے اضافی وصولیوں کی تحقیقات شروع : پورٹ قاسم افسر طلب

پیر 06 مئی 2019ء
اسلام آباد(سہیل اقبال بھٹی)ایف آئی اے نے درآمد کنندگان سے خلاف قانون سالانہ اربوں روپے کی اضافی وصولی کی انکوائری شروع کردی ۔ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے معیشت،خزانے کو نقصان اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے کے معاملے پر پورٹ قاسم اتھارٹی کے افسران کو کل طلب کرلیا ۔ پورٹ قاسم اتھارٹی کے افسران اور نجی ٹرمینل آپریٹر انتظامیہ کی ملی بھگت سے خلاف قانون وصولیاں کی جاتی ہیں ۔ آپریشن ہیڈ پورٹ قاسم اتھارٹی کو جاری نوٹس کے ذریعے ایف آئی اے نے یکم جنوری 2018سے 6مئی 2019تک پورٹ پر روکے گئے کنٹینرز کی تفصیلات بھی
مزید پڑھیے


سندھ میں تبدیلی،سیاسی رابطوں کا ٹاسک جہانگیر ترین کے سپرد

اتوار 05 مئی 2019ء
کراچی (ایس ایم امین) پیپلزپارٹی کے مقابل سیاسی پیش بندی میں ناکامی، وزیر اعظم عمران خان نے سندھ میں تبدیلی اورسیاسی رابطوں کا ٹاسک جہانگیرترین کے حوالے کردیا۔ اس ضمن میں جہانگیرترین نے سندھ میں بااعتماد رفقا سے صلاح و مشورے کے بعد سیاسی رابطوں کا سلسلہ وسیع کردیا ہے ،وہ کاروباری دوستوں کے علاوہ سیاسی رفقا سے بھی سندھ میں تبدیلی اورتحریک انصاف کومتبادل سیاسی طاقت بنانے کے معاملے پرصلاح ومشورے کررہے ہیں۔گورنرسندھ عمران اسماعیل،فردوس شمیم نقوی،حلیم عادل شیخ ،خرم شیرزمان کی ناکامی کے بعد عمران خان نے جہانگیرترین کوفری ہینڈدینے کا فیصلہ کیا ہے ،طاقتورسیاسی خاندانوں کو پی
مزید پڑھیے








اہم خبریں