Common frontend top

عمران خان


الیکشن کیلئے تیار، آخری گیند تک پاکستان کے لئے لڑتا رہوں گا: عمران خان

جمعه 08 اپریل 2022ء
اسلام آباد (سپیشل رپورٹر؍ 92 نیوز رپورٹ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ آخری گیند تک پاکستان کے لئے لڑتا رہوں گا۔عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا میں نے آج کابینہ اور پا رلیمانی پارٹی کا اجلاس بلالیا اور شام کو قوم سے خطاب بھی کروں گا۔انہوں نے کہا قوم کے لئے میرا پیغام ہے کہ میں ہمیشہ سے آخری گیند تک پاکستان کے لئے لڑتا رہوں گا۔قبل ازیں وزیراعظم نے 911 ایمرجنسی ہیلپ لائن کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان میں جب تک ہم ایلیٹ سسٹم نہیں
مزید پڑھیے


نئے انتخابات پر اپوزیشن عدالت کیوں پہنچ گئی؟ وزیراعظم

منگل 05 اپریل 2022ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر؍ صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک سے غداری ہورہی ہے ،اس کے خلاف احتجاج لازم ہے ۔پروگرام ’’ آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ‘‘ میں آن لائن سوالات کے جوابات دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے غداری ہورہی ہے جس کے خلاف اسلام آباد ریڈزون کے باہر ضمیر فروشوں کیخلاف پرامن احتجاج ہوگا اور میں نماز عشا کے بعد خود بھی اس احتجاج میں شریک ہونگا۔وزیراعظم نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا غداری کیخلاف یہ لازم ہے کہ آپ پر امن احتجاج کریں، کبھی تصادم کی سیاست نہ کریں، لوگوں کو
مزید پڑھیے


عدم اعتماد غیرآئینی قرار، وزیراعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی تحلیل؛سلامتی کمیٹی نے بیرونی سازش کی تصدیق کردی تو نمبر گیم غیرمتعلقہ:عمران

پیر 04 اپریل 2022ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر؍ خبرنگار خصوصی؍ اے پی پی)قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئین کے آرٹیکل 5 ایک کے خلاف قرار دیتے ہوئے مسترد کردی گئی جبکہ وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کردی۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے وفاقی وزیر قانون و اطلاعات و نشریات فواد چودھری کا موقف سننے کے بعد رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آئین اور قانون کے مطابق ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آئین کے آرٹیکل 5
مزید پڑھیے


ملک گیرپرامن احتجاج کی کال،آج اپوزیشن کو شکست دیکر دکھائوں گا:وزیراعظم

اتوار 03 اپریل 2022ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے آج ملک بھر کے نوجوانوں کو احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہاکہ عدم اعتماد پر امریکہ نے اپوزیشن کیساتھ ملکر سازش کی، نوجوانوں کو کہتاہوں کہ خاموش رہنے کا وقت نہیں ، اچھائی اور برائی میں نیوٹرل رہیں گے تو بُرائی کا ساتھ دیں گے ،بیرونی سازش کے خلاف سب کو احتجاج کرناچاہئے ،آج فیصلہ کریں گے سازشیوں کے خلاف کیا قانونی کارروائی کرنی ہے ، ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرانے کا منصوبہ بنایا ہے ، فوج کے ساتھ میرا کوئی اختلاف نہیں، منحرف ارکان غیر ملکی سازش کا حصہ
مزید پڑھیے


اتوارکوووٹنگ، ملکی قسمت کافیصلہ ہوگا: وزیراعظم

جمعه 01 اپریل 2022ء
اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)وزیر اعظم عمران خان نے مستعفی ہونے سے انکار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اتوار کو اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر جو بھی فیصلہ آئے ،میں اس کے بعد مزید تگڑا ہو کر سامنے آؤں گا، 7 مارچ کو ایک ملک سے سفیر کے ذریعے دھمکی آمیز پیغام آیا جس میں کہاگیا اگر عمران خان چلا جاتا ہے تو ہم پاکستان کو معاف کردیں گے ،اگر تحریک ناکام ہوئی تو پاکستان کو مشکل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ، تھری سٹوجز( تین کٹھ پتلیوں) کے رابطے ان لوگوں سے ہیں، جن کے ذریعے
مزید پڑھیے



امریکہ، نہیں کسی باہر کے ملک سے میسج آتا ہے : وزیراعظم نے امریکہ کا نام لے لیا

جمعه 01 اپریل 2022ء
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دھمکی آمیزخط کس ملک سے آیا؟ وزیراعظم امریکہ کانام لے گئے ،قوم سے خطاب کے دوران خط بھیجنے والے ملک کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے ’’امریکہ ‘‘کا نام لیا ،غلطی کا احساس ہونے پر رکے اور کہا نہیں، باہر سے ملک کا نام مطلب کسی اور ملک سے ،باہر سے میسج آتاہے ۔
مزید پڑھیے


دھمکی آمیز خط چیف جسٹس کو دکھانے کی پیشکش، مرکزی کردار نوازشریف:حکومت

بدھ 30 مارچ 2022ء
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر؍ اے پی پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کو اعتراض ہے کہ وزیراعظم نے ’’دھمکی آمیز خط‘‘ انہیں نہیں دکھایا تو وزیر اعظم یہ خط سپریم کورٹ میں پیش کرنے کو تیار ہیں،اس میں دو ٹوک الفاظ میں لکھا گیا ہے کہ اگر عدم اعتماد کی تحریک کامیاب نہیں ہوتی اور عمران خان وزیر اعظم رہتے ہیں تو اس کے نتائج خطرناک ہوں گے ، وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت کے باعث بیرونی عناصر خوفزدہ ہیں، خط میں مرکزی کردار نوازشریف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو
مزید پڑھیے


عدم اعتماد پر ووٹنگ کے روز کوئی رکن اسمبلی گیا تو آرٹیکل 63اے لگے گا:عمران خان

بدھ 30 مارچ 2022ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے روز پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو اجلاس میں جانے سے روک دیا ۔ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو تحریری ہدایات جاری کر دی ہیں۔عمران خان کی طرف سے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے روز کو ئی رکن اسمبلی اجلاس میں نہیں جائے گا، ووٹنگ کے دوران کوئی رکن قومی اسمبلی پارلیمنٹ میں موجود نہ ہو، جو رکن پارٹی کی ہدایات کی خلاف ورزی کرے گا، اس پر
مزید پڑھیے


وزیراعظم عمران خان کو یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی کا فون

بدھ 30 مارچ 2022ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان سے یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور یوکرین کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔وزیراعظم عمران خان نے فوجی تنازع کے جاری رہنے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے دشمنی کے فوری خاتمے ، مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازع کے حل کی حمایت میں پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا ترقی پذیر ممالک پر تنازع کے منفی معاشی اثرات کو مسلسل اجاگر کر رہے ہیں، معاملہ تیل اور اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے ظاہر ہوتا
مزید پڑھیے


ق لیگ کا وزیراعظم کی حمایت کا اعلان؛بزدار مستعفی، پرویزالٰہی وزیراعلیٰ نامزد

منگل 29 مارچ 2022ء

لاہور؍ اسلام آباد( وقائع نگار؍خبر نگار خصوصی؍ سٹاف رپورٹر؍ سپیشل رپورٹر؍ 92 نیوز رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کردیا جبکہ وزیراعظم نے ق لیگ کے رہنما، سپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی کو وزارت اعلیٰ کا امیدوار نامزد کردیا، جواب میں مسلم لیگ(ق) نے عدم اعتماد پر وزیراعظم عمران خان کی حمایت کردی۔پرویز الٰہی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پنجاب کی کابینہ وزیراعظم سے مشاورت کرکے بنائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ جہانگیر ترین سے فون پر بات کرکے ان کی عیادت کی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی والے
مزید پڑھیے








اہم خبریں