دمشق(ویب ڈیسک )شمالی شام میں ایک ٹانگ والے کنگ فو ماسٹر نے ساری دنیا کو حیران کرکے ثابت کیا ہے کہ ہمت و حوصلے کے ساتھ کسی بھی معذوری کو شکست دی جاسکتی ہے ۔فاضل عثمان نامی 24 سالہ نوجوان کو بچپن ہی سے مارشل آرٹ کا شوق تھا اور وہ 12 سال کی عمر سے کنگ فو سیکھ رہا تھا۔ 2015 ئمیں باغیوں اور شام کی سرکاری فوج میں جھڑپوں کے دوران اس کی ایک ٹانگ شدید زخمی ہوگئی جسے بالآخر کاٹ دیا گیا۔ عثمان نے اپنے شوق کی تکمیل میں مارشل آرٹ سکول کھول لیا جہاں وہ بچوں کو کنگ فو کی تربیت دیتا ہے ۔