برندن برگ(ویب ڈیسک) جرمنی میں ایک لمبے سانپ نے بجلی کے ٹرانسفارمر میں گھس کر تار کاٹ دیئے جس کے نتیجے میں سیکڑوں گھر تاریکی میں ڈوب گئے ۔اپنی نوعیت کا یہ انوکھا واقعہ جرمنی کے صوبے برندن برگ میں پیش آیا جہاں اچانک بجلی غائب ہوگئی اور بظاہر اس کی کوئی وجہ بھی سامنے نہیں آسکی کیوں کہ موسم برسات کا نہ تھا، نہ ہوائیں طوفانی تھیں بلکہ سب کچھ معمول کے مطابق تھا۔الیکٹرک کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام ہائی ٹینشن وائر درست حالت میں تھے کمپنی کے اہلکار وجہ کی تلاش کے دوران ٹرانسفارمر تک پہنچے جس میں ایک لمبا اور خطرناک سانپ موجود تھا۔