روم(ویب ڈیسک)یہ 1944 ء کی بات ہے جب دوسری جنگِ عظیم اپنے عروج پر تھی اور اسلحہ کی سپلائی پر مامور ایک ممبر ایسا تھا جو فوجی تو دور کی بات انسان بھی نہیں تھا بلکہ ایک ریچھ تھا۔ تاریخ اس ریچھ کو ووجٹیک کے نام سے جانتی ہے ۔ پولینڈ کی فوج کو یہ ریچھ ایران میں انتہائی کم عمری میں ملا ۔ووجٹیک فوجیوں کے ساتھ ہی سوتا، بھاری وزن اٹھاتا، فٹبال کھیلتا، کوئی بڑا آتا تو اسے سیلوٹ کرتا تھا۔ 1963 ء میں 21 سال کی عمر میں ووجٹیک کی وفات ہوئی اور برطانوی نیشنل براڈکاسٹر نے یہ نیوز سنائی، ’’افسوس کے ساتھ ، پولینڈ کے ایک مشہور فوجی کا انتقال ہوگیا ہے۔‘‘