لاہور(نامہ نگار خصوصی) سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنیوالے ملزم نے ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ملزم اعجاز بھٹی نے ضمانت کیلئے درخواست میں ایف آئی اے اور مدعی مقدمہ محمد ذیشان کو فریق بنایا اورموقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے مدعی کی بہن کی برہنہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے الزامات میں گرفتار کیا۔مقدمہ میں 12 لاکھ روپے بھتہ مانگنے کا الزام بھی لگایا گیا ہے ۔ملزم سے کوئی بھی فحش ویڈیو برآمد نہیں ہوئی۔جن فحش ویڈیوز کا الزام لگایا گیا وہ خاتون نے خود بنائیں۔ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے ۔