اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایم پی اے چودھری منیب الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اس پراجیکٹ کا افتتاح کرنے آئے جو پراجیکٹ (ن) لیگ کی حکومت نے شروع کیا تھا وزیراعظم کی آمد پر اوکاڑہ کے لوکل صحافیوں کے داخلے پر پابندی اسی سلسلے کی کڑی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا چودھری منیب الحق نے کہا شیرگڑھ روڈ پراجیکٹ کا نام تبدیل کرنے اور اس تحریک انصاف کے چیئرمین کے ہاتھوں افتتاح کرانے سے زمینی حقائق کو جھٹلایا نہیں جاسکتا میاں شہباز شریف کے اس منصوبے کو موجودہ حکمرانوں نے ہائی جیک کیا ہے لوکل صحافیوں کو جلسہ گاہ تک رسائی سے روکنا اس بات کی دلیل ہے کہ لوکل صحافی اس منصوبے کے بارے میں حقیقت سے آگاہ ہیں اگر لوکل صحافیوں کو عمران خان کی پریس کانفرنس میں جانے کی اجازت دے دی جاتی تو عمران خان صحافیوں کے سوالوں کاجواب نہ دے پاتے چودھری منیب الحق نے کہا کہ عمران خان صاحب کی اوکاڑہ آمد پر لوکل صحافیوں کو دور رکھنے کی پہلے ہی سے منصوبہ بندی کی گئی تھی صحافیوں کے سوالات سے وہ دنیا میں اپنا امیج خراب ہونے سے بچاسکیں۔