میکسیکو سٹی (ویب ڈیسک)میکسیکو سٹی کے ماہر شیفس نے 72میٹر لمبا روایتی سینڈوچ تیار کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔اس سینڈوچ کو بنانے میں ہزاروں کی تعداد میں ڈبل روٹی کے ٹکڑے ،پیاز،ٹماٹر ، مایونیز اور مسٹرڈ ساس کا بھی استعمال کیا گیا ہے ۔اس مزیدار سینڈوچ کے ہر حصے کا ذائقہ دوسرے سے مختلف ہے ۔