فیصل آباد(گلزیب ملک ) پنجاب پولیس سے وابستہ جوانوں کے پاس موجود اسلحہ سے کورونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ، فیصل آ باد سمیت صو بہ بھر کے پولیس ملازمین کے پاس موجود اسلحہ کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کو ئی بھی لائحہ عمل مرتب نہیں کیا گیا ہے ۔ ماہرین کی طرف سے اس بات کی نشا ندہی کیجا چکی ہے کہ کو رونا وائرس کے ذرا ت لوہے کی چیز پر ایک ہفتہ تک موجود رہتے ہیں ، جبکہ اس وقت پنجاب پولیس سے وابستہ کانسٹیبل سے لیکر سنیئر آ فیسر عہدہ کے افسران کے پاس سر کاری ہتھیار موجود ہیں جنکو کورونا وائرس سے بچانے کے حوالہ سے کسی قسم کے بھی اقدامات عمل میں نہیں لا ئے جا رہے ہیں ، جبکہ فیلڈ ڈیوٹی کے بعد پولیس ملازمین کی طرف سے ان ہتھیاروں کو جمع کروایا جاتا ہے جس کے بعد دوسرے ملازمین یہ ہتھیار لیکر چلے جاتے ہیں ، جبکہ پولیس ملازمین کے پاس موجود ہتھیاروں کی بغیر کسی حفاظتی انتظا مات سے ایک سے دوسرے ملازم کو سونپے جانے کی وجہ سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے ۔