دی ہیگ(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی جاسوس دہشتگرد نیٹ ورک کے سرغنہ کلبھوشن یادیو کیس کے حوالے سے ماہرقانون بیرسٹر علی ظفر نے 92نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے کلبھوشن تک قونصلر رسائی مانگی ہے ،فیصلہ پاکستا ن کے حق میں آنے کا امکان ہے ۔فیصلہ کوئی بھی آئے کلبھوشن کی سزا پر اثر نہیں ہوگا۔زیادہ سے زیادہ عالمی عدالت قونصلر رسائی کا کہہ سکتی ہے ۔برطانوی ماہر قانون بیرسٹر امجد ملک نے 92نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن کی بھارت حوالگی کا کوئی چانس نہیں۔