اسلام آباد(لیڈی رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کے پیش نظر نئے عدالتی اوقات کار جاری کردیئے ۔گزشتہ روز رجسٹرار آفس سے جاری سرکلرکے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ اورڈسٹرکٹ کورٹس کے دفاترمیں اب صبح ساڑھے 8 بجے سے دن 2 بجے تک کام کیاجائیگا جبکہ جمعہ کے روز صبح ساڑھے 8 سے دن 12 بجے تک کام کیاجائیگا۔