بینکاک (ویب ڈیسک) تھائی لینڈ میں رنگا رنگ ریور فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے اپنی رنگ برنگی کشتیوں کے ساتھ شرکت کی۔بدھ مت کی مذہبی تقریبات کے آغاز پر منعقد کیے جانے والے اس ریور فیسٹیول میں کشتیوں کو رنگ برنگی موم بتیوں اور گلدستوں سے سجایا جاتا ہے ۔30 کلو میٹر طویل دریا پر کشتیوں کا یہ سفرجاری رہتا ہے ، جہاں دونوں کناروں پر کھڑے سیاح اور عقیدت مند جمع ہوتے ہیں۔ دور دراز کے شہروں اور ملکوں سے آئے سیاح ان خوبصورت لمحات کی ویڈیو اور تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئرکرتے رہتے ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے ۔ اس فیسٹیول کی بھی سینکڑوں ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔