Common frontend top

سہیل دانش


امید اور توقعات کا سفر


ہم کتنے بدقسمت ہیں کہ وقت کے اس تنہا سفر میں کوئی بھی ایسا شخص نہیں جو ہماری ہمت بندھا سکے۔ رہبری کرسکے ،جو بتا سکے کہ ہم اس سیاسی اخلاقی اور معاشی بحران سے کیسے نکلیں ۔ وہ کون سی آفت ، کون سا بانچھ پن تھا جو 24کروڑ لوگوں کے ریوڑ پر اترا اور ہم نے ایسے لوگوں کو میر کارواں بنا لیا۔ ورنہ اس خطے میں کیا کمی تھی یہاں قائد اعظم تھے، بات انگریزی میں کرتے اور سننے والے اردو تک سے نابلد تھے لیکن ایک ایک شخص اٹھ کر گواہی دیتا کہ یہ
جمعه 08  ستمبر 2023ء مزید پڑھیے

یہ وطن ہم سب کا ہے

منگل 05  ستمبر 2023ء
سہیل دانش
لاوا پک نہیں رہا، ابل رہا ہے۔ بہت دنوں کے بعد احتجاجی ہڑتالوں کے مناظر ضمیروں کو جھنجھوڑنے کا سامان پیدا کر رہے ہیں کہ ہم کہاں پہنچ چکے ہیں اور کس منزل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ یہ عام پاکستانی کے وجود سے اٹھنے والی اذیت اور کرب کی وہ آواز ہے اب بات ان کے مسائل کی نہیں ان کے بقا کی ہے۔ ایسے لگتا ہے کہ ہمارا حماقتوں مفاد پرستانہ انداز اور ناانصافی پر مبنی نظام شکست کے دھانے پر کھڑا ہے۔ لگتا ہے کہ کوئی نہیں جو علم ‘تجربے ‘ فراست اور باریکی سے مسئلے
مزید پڑھیے


ہم اس حال پر کیسے پہنچ گئے

جمعه 01  ستمبر 2023ء
سہیل دانش
یہ حقیقت ہے کہ تاریخ عالم میں بہت سے بگڑے ہوئے معاشرے سدھرے اور بہت سے سدھرے ہوئے بگڑ گئے۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ کسی بھی معاشرے کو ترتیب دیے بغیر کوئی بھی نظام پنپ نہیں سکتا۔صاف نظر آ رہا ہے کہ ہمارا ریاستی نظام مکمل طور پر بے لگام ہو چکا ہے۔جب صدر مملکت کے ٹویٹر پیغام کی دُھائی ساری دنیا کو یہ پیغام دے رہی ہو کہ پاکستان کے صدر کو ان کے اسٹاف نے دھوکہ دیا ہے توکوئی اور ہم پر کیوں اعتبار کرے گا۔ 25کروڑ آبادی والی ایٹمی مملکت کا سربراہ جو افواج کا سپریم
مزید پڑھیے


سیاسی تاریخ کا سبق

جمعه 25  اگست 2023ء
سہیل دانش
ڈیرہ بگٹی کے دور دراز علاقے کے مضبوط حفاظتی حصار میں واقع وسیع و عریض رہائش گاہ کے ملاقاتی کمرے کی فرشی نشست کے دوران نواب اکبر بگٹی سے طویل انٹرویو کے وہ لمحات مجھے آج بھی یاد ہیں جب بگتی قبیلے کے نواب ہمارے دو ٹوک ‘تلخ و شیریں سوالات کے انتہائی غیر جذباتی اور سبک انداز میں جواب دے رہے تھے۔پاکستان سے اپنی محبت‘ نشیب و فراز سے بھر پور سیاسی کیریئر بلوچستان کی احساس محرومی اور پاکستان کے سیاسی حالات کے اتار چڑھائو اور چلنے والی تحریکوں ان کے متعلق مختلف حکمرانوں اور حکومتوں کے ردعمل اور
مزید پڑھیے


ہماری کہانی سسپنس اور ناکامیوں سے عبارت ہے

جمعه 18  اگست 2023ء
سہیل دانش
میں نے انہیں اسلام آباد میں منعقدہ ایک سیمینار میں پہلی بار دیکھا اور سنا تھا۔وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ محکم دلائل سے موضوع گفتگو کو ہر زاویہ نگاہ سے عقلی و فکری انداز سے بیان کرنے والا یہ شخص ایک دن ملک کے اس عہدہ جلیلہ پر فائز ہو سکتا ہے۔وہ ملکی صورتحال پر محض الفاظ کی تگڑم بازی سے اپنا نقطہ نظر پیش کرنے کی بجائے پختون لہجے میں صاف اور شستہ اردو میں کچھ باریک اور بنیادی نکات بیان کر رہے تھے۔تقریب کے بعد جیسے ہی موقع ملا میں نے اس خوش پوش جوان
مزید پڑھیے



یہاں کچھ بہتر ہونے والا نہیں!

جمعه 11  اگست 2023ء
سہیل دانش
شہباز شریف کی حکومت کا وقت تمام ہوا ۔جاتے جاتے قومی اسمبلی کے فلور پر ہمارے منتخب نمائندوں نے دھواں دھار تقریریں کیں ۔اس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے چند دل کی باتیں بھی کہہ ڈالیں۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گفتگو بھی قابل غور تھی ۔یہ سب ارکان چند ماہ بعد جب الیکشن میںاگر ہوئے تو پھر عوامی جلسوں میں یہی وعدے اور دعوے کرتے نظر آئیں گے کہ پاکستان کے عوام نے اگر ان پر اعتماد کیا تو وہ اس قوم کی تقدیر بدل دیں گے۔لیکن یقین مانیں ایسے سب وعدے وہ پہلے
مزید پڑھیے


سب آزما لئے گئے کچھ نیا کریں

جمعرات 10  اگست 2023ء
سہیل دانش
میں سوچ رہا ہوں۔76ویں یوم آزادی پر ہم کہاں کھڑے ہیں۔ناامیدی کے سائے چاروں طرف پھیلے ہوئے ہیں۔جن لوگوں نے ہماری قیادت کی اور آنے والے دنوں میں جن کے کندھوں پر یہ ذمہ داریاں آئیں گی۔ان کا نہ کوئی ویژن ہے۔ نہ ان کے پاس کوئی پلان ہے نہ انہوں نے پولیٹیکل کلچر اور کریکٹر میں کوئی قابل تقلید مثالیں قائم کی ہیں، سب آزما لئے گئے۔ہمارے سیاسی نظام کا یہ دیوالیہ پن ہے کہ نہ جانے ہر دور میں غیر جمہوری بیساکھیوں کے بغیر اپنے اندر اتنی توانائی پیدا نہ کر سکا کہ اپنی جرات فراست اور دانائی
مزید پڑھیے


ہم حقائق تسلیم کرنے کو تیار نہیں

جمعه 04  اگست 2023ء
سہیل دانش
پاکستان میں اس وقت سیاست کا وجود دہل رہاہے۔ تحریک انصاف 9مئی کے قابل مذمت واقعات تلے آ کر چُور چُور ہوتی دکھائی دے رہی ہے ۔ پاکستانی سیاست کے تمام کردار جھوٹے پروپیگنڈے کی کشتی میں سوار ایک دوسرے پر بے رحمانہ تنقید کے تیر چلا رہے ہیں ،جھوٹ کو سچ اور سچ کو جھوٹ بنانے والے سیاست کے تمام کردار شش و پنج کے مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ سوشل میڈیا پرعمران خان کے حمایتی نئی نئی ٹیکنیک ایجاد کرنے کی مشق کر رہے ہیں ۔پی ٹی آئی کے چیئرمین نت نئی جدتوں کے ساتھ
مزید پڑھیے


ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس

جمعه 28 جولائی 2023ء
سہیل دانش
سید الشہدا حضرت امام حسینؓ کی حیات اور ذات والا صفات کے ان گنت پہلو اور رنگ ہیں، جن کا احاطہ مورخیں چودہ سو سال سے کر رہے ہیں لیکن حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہیں ہو رہا۔آپ دس محرم کے دن کو ہی لے لیجیے، یہ دن آپ کی شہادت سے قبل مختلف حوالوں سے پہچانا جاتا تھا۔مثلاً اللہ تعالیٰ نے عرش‘ زمین‘ کرسی‘ سورج‘ چاند ستارے اور جنت دس محرم کو تخلیق کئے۔حضرت آدمؑ اور حضرت حوا نے بھی دس محرم کو آنکھ کھولی تھی۔دس محرم ہی وہ دن تھا ،جب اللہ تعالیٰ نے حضرت آدمؑ
مزید پڑھیے


اب بھی سنبھل جائیں!

بدھ 26 جولائی 2023ء
سہیل دانش
نوازشریف کو یہ احساس ضرور ہے کہ جب تک شطرنج کی بساط کے تمام مہرے ان کی منشا کے مطابق اپنی پوزیشنوں پر نہیں ہوں گے وہ لندن کے مورچے میں بیٹھ کر اپنی سیاسی جنگ لڑیں گے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ نوازشریف کی سیاست اس وقت ضمانتوں اور یقین دہانیوں کے گرد گھوم رہی ہے لیکن یہ ماننا پڑے گا کہ انہوں نے لندن میں بیٹھ کر اپنی راہ کی بے شمار رکاوٹوں کو عبور کرلیا ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ انہوں نے کافی فاصلے پر دیار غیر میں بیٹھ کر جو تیر چلائے اور وقت
مزید پڑھیے








اہم خبریں