Common frontend top

لاہور


فوج اور عوام کے درمیان پھوٹ کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے :آرمی چیف

پیر 18 اپریل 2022ء

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے فوج کی طاقت عوام ہیں، فوج اور عوام کے درمیان پھوٹ پیدا کرنے کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔آرمی چیف نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا، اس موقع پر کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز نے ان کا استقبال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطا بق لاہور گیریژن کے دورہ کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے آرمی چیف کا کہناتھاغلط معلومات اور پروپیگنڈے سے ریاست کی سالمیت کو خطرہ ہوتا ہے ، فوج اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوششوں برداشت نہیں کرینگے ، ایسے عناصر کے
مزید پڑھیے


وزیراعلیٰ کی حلف برداری موخر، وفاق کا گورنر کو ہٹانے کا فیصلہ،عمرچیمہ کاجانے سے انکار؛ ہنگامہ آرائی پر سیکرٹری اسمبلی سمیت 4ملازم معطل

پیر 18 اپریل 2022ء

اسلام آباد، لاہور ( خبر نگار خصوصی، مانیٹرنگ ڈیسک،92نیوز رپورٹ) گورنرپنجاب عمرسرفرازچیمہ نے نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہبازکی تقریب حلف برداری موخر کردی ہے جبکہ وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سمری صدر مملکت کو بھیج دی ہے ۔ذرائع کے مطابق نومنتخب وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے کا معاملہ ان کی برطرفی کی وجہ بنا۔عمر سرفراز چیمہ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا وزیراعظم مجھے نہیں ہٹاسکتے ، وہ سمری صدر مملکت کو ارسال کرسکتے ہیں، مجھے ڈی نوٹیفائی کرنے کا اختیار صدر مملکت کے پاس ہے ۔جبتک صدر
مزید پڑھیے


حمزہ شہباز وزیرِ اعلیٰ منتخب ، پنجاب اسمبلی میدان جنگ، پولیس آپریشن؛ڈپٹی سپیکر پر تشدد، پرویزالٰہی بھی زخمی

اتوار 17 اپریل 2022ء

لاہور(نمائندہ خصوصی سے ،سٹاف رپورٹر،کر ائم رپو رٹر،92 نیوزرپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور مار دھاڑ کے بعد ہونے والے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز پنجاب کے 21ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے ۔پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور خواتین ارکان اسمبلی کے سپیکرڈائس پرقبضے کے باعث ڈپٹی سپیکرنے سپیکرگیلری سے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے اسمبلی کی کارروائی چلائی اور نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل مکمل کرایا، تحریک انصاف اور ق لیگ نے ووٹنگ کے عمل کا بائیکاٹ کیا۔ووٹنگ کے بعد ڈپٹی سپیکر نے نتائج کا اعلان کیا جس کے
مزید پڑھیے


وزیراعلی ٰ پنجاب پرویز الٰہی یا حمزہ شہباز ؟ فیصلہ آج : دوست مزاری اجلاس کی صدارت کرسکتے :ہائیکورٹ

هفته 16 اپریل 2022ء

لاہور(وقائع نگار ،سٹاف رپورٹر ،کر ائم رپو رٹر ، مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ آج پنجاب اسمبلی میں ہو گی، متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز اور تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے امیدوار چودھری پرویز الٰہی کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا ۔ ذرائع کے مطابق اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کے موقع پر سکیورٹی و دیگر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ووٹنگ کے عمل کے دوران پنجاب اسمبلی عمارت کے اطراف میں بھاری تعداد میں نفری تعینات رکھی جائے گی ، پولیس کیساتھ رینجرز کے جوان بھی ڈیوٹی پر
مزید پڑھیے


نامور سماجی شخصیت بلقیس ایدھی شدید علالت کے بعد انتقال کر گئیں: انا للھ و انا الیہ راجعون

هفته 16 اپریل 2022ء

کراچی،اسلام آباد،لاہور،پشاور (سٹاف رپورٹر، خبر نگار خصوصی،سپیشل رپورٹر، 92نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں)معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی بیوہ اور نامور سماجی شخصیت بلقیس ایدھی شدید علالت کے بعد کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں 74 برس کی عمرمیں انتقال کر گئیں، وہ ایک ماہ سے زیر علاج تھیں۔رمضان المبارک سے دو دن قبل بلقیس ایدھی کو دول کا دورہ پڑا تھا۔طبیعت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق بلقیس ایدھی عارضہ قلب اور دیگر امراض میں مبتلا تھیں۔پاکستان کی سب سے بڑی سماجی تنظیم کے سربراہ عبدالستار ایدھی کے
مزید پڑھیے



کوئی باضمیر رکن پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے کا سوچ نہیں سکتا :عثمان بزدار

هفته 16 اپریل 2022ء

لاہور(وقائع نگار، 92 نیوز رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزداراورنامزد امیدواروزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کی زیر صدارت تحریک انصاف اور(ق) لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں ارکان پنجاب اسمبلی کی بڑی تعداد نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔تحریک انصاف اور(ق) لیگ کے سابق وزرا،خواتین ارکان اسمبلی بھی شریک ہوئے ۔ارکان پنجاب اسمبلی و سابق وزرانے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی عوامی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور چودھری پرویز الہی کی بھرپورحمایت کا اعلان کیا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کوئی باضمیر ایم پی اے پارٹی منشور کیخلاف ووٹ دینے کا سوچ بھی نہیں سکتا، نامزد
مزید پڑھیے


پرویزالٰہی کی انٹرا کورٹ اپیل، ڈپٹی سپیکر،چیف سیکرٹری ، آئی جی آج ہائیکورٹ طلب

جمعه 15 اپریل 2022ء
لاہور( نامہ نگارخصوصی، نیوزایجنسیاں )لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے اختیارات بحال کرنے کیخلاف دائر انٹر کورٹ اپیل سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو آج طلب کر لیا ۔ ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس جواد حسن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور ق لیگ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا کی جانب سے ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف دائر انٹر کورٹ اپیل پر سماعت کی ۔جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دئیے لگ
مزید پڑھیے


تونسہ کو ضلع بنانا اعزاز ،عوام تیاری کریں،نئے الیکشن زیادہ دورنہیں:عثمان بزدار

جمعه 15 اپریل 2022ء
لاہور،ڈیرہ غازیخان (وقائع نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر، 92نیوزرپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں بارتھی اورمانکا (فاضلہ) کے علاوہ تونسہ شریف کابھی دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ سب سے پہلے کوہ سلیمان کے قبائلی علاقے بارتھی پہنچے ، قبائلی عمائدین اورمقامی لوگوں نے ملاقاتیں کیں۔ بلوچی روایت کے مطابق حال احوال کیا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے الیکشن زیادہ دور نہیں،قوم انتخابات کی تیاری کرے ۔قوم کی خودداری پر کبھی حرف نہیں آنے دیں گے ۔ ہماری حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ۔عوامی خدمت خلوص نیت سے کی،ضمیر مطمئن ہے ۔ تحریک انصاف
مزید پڑھیے


لاہور:حساس ادارے کے اعلیٰ افسر پر تشدد، سلمان رفیق، حافظ نعمان سمیت 6 گرفتار

جمعه 15 اپریل 2022ء
لاہور(کر ائم رپو رٹر) گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں حساس ادارے کے اعلیٰ افسر کو تشدد کا نشانہ بنا نے پر لیگی رہنما خواجہ سلمان رفیق ، حافظ نعمان اور ان کے 4 گارڈز کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گذ شتہ روز ہو نے وا لے تشدد اور گاڑی توڑنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئیں جو پولیس نے حاصل کر لی ہے ، گارڈن ٹاؤن پولیس نے میجر حارث کے باپ چوہدری راشد محمود کی مدعیت میں اقدام قتل سمیت 5 دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔ ملزمان وحشیانہ طریقے سے حساس
مزید پڑھیے


پرویز الٰہی یا حمزہ شہباز ؟پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کل

جمعه 15 اپریل 2022ء
لاہور(سٹاف رپورٹر،نیوزایجنسیاں) پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کل پنجاب اسمبلی کے ایوان میں ہو گی ، متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز اور تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے مشترکہ امیدوار چودھری پرویز الٰہی کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔دونوں جانب سے ہی اپنی اپنی کامیابی کے دعوے کئے جارہے ہیں۔ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے نجی ہوٹل میں علامتی اجلاس منعقد کر کے 199ووٹرز کو شو کر دیا گیا او راب دعویٰ کیا جارہا ہے یہ تعداد مزید بڑھ گئی ۔ذرائع کے مطابق اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کے موقع پر سکیورٹی
مزید پڑھیے








اہم خبریں