Common frontend top

مجاہد بریلوی


ذرا لندن سے …(2)


پچھلے کالم کے اختتام پر لکھا تھا کہ ’’عزیزو ،برسوں پہلے ڈاکٹر جانسن کا یہ مقولہ سُنا تھا کہ ۔ ۔ ۔ ’’جو زندگی سے بیزا ر ہو، وہ لندن آجائے۔ ۔ ۔ ‘‘ اس پر کسی نے یہ جملہ دیا کہ ۔ ۔ ۔ ’’اوراگر کوئی لندن سے بیزار ہو جائے تو؟‘‘ ۔ ۔ ۔ جواب آیا۔ ۔ ۔ ’’ تواس کا مطلب وہ زندگی سے بیزار ہے۔‘‘ سو پہلے بھی لکھ چکا ہوں۔ ۔ ۔ کہ اسکرین سے پیٹ لگنے کے سبب جو وطنِ عزیز میں شب و روز سیاست میں گذرتے
هفته 02 نومبر 2019ء مزید پڑھیے

ذرا لندن سے ۔ ۔ ۔

بدھ 30 اکتوبر 2019ء
مجاہد بریلوی
لندن میں ہیتھرو ایئر پورٹ سے اترتے ہی میرے مستقل میزبان بیرسٹر صبغت اللہ قادری نے اپنے مخصوص انداز میں جملہ کہتے ہوئے کہا۔ ۔ ۔ ’’لگتا ہے’این آر او‘ ہوگیا،جبھی آپ لانگ مارچ کے بیچ ہنگام میں ’فیض میلے ‘ میں شرکت کے لئے آگئے۔‘‘ایئرپورٹ سے بیرسٹر قادری کی دریائے ٹیمز کے پہلو سے لگی رہائش گاہ کاکوئی گھنٹے بھر کا فاصلہ ہے۔۔ ۔ اب دریائے ٹیمز کا زبان پر نام آہی گیا ہے تو منفرد لہجے کے شاعر مصطفی زیدی کے اس شعر سے کیسے گُریز کیا جائے ۔ ۔۔ہئے ہئے! ساحلِ ٹیمز میں سنگم کا
مزید پڑھیے


مولانا کا مارچ……(4)

هفته 26 اکتوبر 2019ء
مجاہد بریلوی
ایک طرف تو حضرت مولانا کا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب بڑھ رہا ہے اور جس نے وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کی تمام تر دھمکیوں ، تمام تر مذاکرات کی دعوتوں اور رکاوٹوں کے باوجود آگے ہی کی جانب رواں دواں ہے۔ تو دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف کی صحت کے بارے میں جوتشویشناک خبریں آرہی ہیں،وہ بھی حکومت کے لئے کم پریشانی کا باعث نہیں۔مسائل تو معاشی حوالے سے بھی ہیں اور خارجہ،خاص طور پر کشمیر کے حوالے سے ۔ لیکن اس وقت وزیر اعظم عمران
مزید پڑھیے


معذرت کے ساتھ

بدھ 23 اکتوبر 2019ء
مجاہد بریلوی
’’جوڈیشری کو ججوں کی بے صبری ، جلد بازی اور تکبر سے خطرہ لاحق ہوتا ہے۔‘‘ یادداشت پر زور ڈالنے کے باوجود نام یاد نہیں آرہا ، مگر دو ہزار سات کی چودھری کورٹ بحالی کی تحریک کے دوران کسی ممتاز ماہر قانون نے عدلیہ کے حوالے سے جن تین خطرات کی نشاندہی کی تھی، وہ برسوں بعد بھی ذہن میں محفوظ ہیں۔بے صبری، جلد بازی اور تکبر۔۔معذرت کے ساتھ، ان دنوں ایک فاضل جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس پر اس طرح آسمان سر پر اٹھایا گیا ہے کہ اس پر حیرت ہوتی ہے۔ انصاف کے طالبوں
مزید پڑھیے


مولانا کامارچ ……(4)

هفته 19 اکتوبر 2019ء
مجاہد بریلوی
جس ایک ’محرک‘کا میں نے ذکر کیا وہ ’’پنڈی ‘‘ہے کہ بہرحال سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے جانے کے بعد بحیثیت ایک ادارہ ’پنڈی‘ کے سارے بڑے جہاندیدہ ایک انسٹیٹیوشن کی حیثیت سے یہ فیصلہ کرچکے ہیںکہ وہ کسی بھی سیاسی بحران کی صورت میں پارٹی تو کیا امپائر بھی نہیں بنیں گے۔2014ء میں ہمارے خان صاحب کا دھرنا اُس موڑ پر آچکا تھا کہ بس ایک ’’امپائر‘‘کی انگلی بلکہ چھڑی ہلنے کی دیر تھی ۔یقینا اول تو حضرت مولانا کا مارچ ابھی گھٹنوں گھٹنوں چلاہے۔یوں اسلام آباد کا تخت اُس سے کوسوں دور ہے ۔پھر نظام ِ مصطفی
مزید پڑھیے



مولانا کا مارچ …(3)

بدھ 16 اکتوبر 2019ء
مجاہد بریلوی
حضرت مولانا فضل الرحمٰن کے لانگ مارچ کی countdownیعنی بہ زبان اردو گنتی شروع ہوگئی ہے۔جس وقت آپ یہ تحریر پڑھ رہے ہونگے ۔ ۔ ۔ آگے محض دس دن رہ جائیں گے۔تمام تر اندرون اور معتبر ذرائع کے مطابق بیرون دباؤ کے باوجود حضرت مولاناڈٹے ہوئے ہیں،کہ تمام رکاوٹیں توڑتے ہوئے سارے ملک کے شہروں سے اُن کے حامی لانگ مار چ کرتے ہوئے 31اکتوبر کو اسلام آباد پر دھاوا بولیں گے۔حضرت مولانا کی قابل رشک صحت پر تو بہر حال داد دینی پڑتی ہے کہ صبح کوئٹہ میں ہوتے ہیں ،شام اسلام آباد اور پھر اُسی شب
مزید پڑھیے


مولانا کا مارچ ……(2)

هفته 12 اکتوبر 2019ء
مجاہد بریلوی
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اسلام آباد میں دھرنا بلکہ دھاوے کو 27اکتوبر سے تبدیل کرکے 31اکتوبر کردیا ہے۔ مگر قومی سیاست کے نباض جہاندیدہ مولانا فضل الرحمٰن کی سیاسی حکمت ِ عملی بلکہ چابکدستی دیکھیں کہ انہوں نے اپنے لانگ مارچ کے آغاز کی تاریخ 27اکتوبر ہی رکھی ہے اور وہ بھی اپنے آبائی شہر ڈیرہ اسماعیل خان یا سیاسی گڑھ پشاور سے نہیں کہ وہاں اُن کے بدترین مخالف کی حکومت ہے۔ مولانا آغاز کرنے جارہے ہیں اپنے اس لانگ مارچ کا سندھ کے دوسرے بڑے شہر سکھر سے جہاں اُن کے دیرینہ اتحادی
مزید پڑھیے


مولانا کا مارچ

بدھ 09 اکتوبر 2019ء
مجاہد بریلوی
میڈیا ، یعنی پرنٹ میں چار اور اسکرین میں دو دہائی سے آواز لگانے کے سبب،وطن ِ عزیز کے کم و بیش سارے ہی قومی سیاسی قائدین سے چاہے وہ اپنے اپنے وقت میں حکمراں ہو ں یا حزب اختلاف میں ، رو بہ رو یا دو بہ دو بھی کہہ لیں ،تواتر سے معروف اصطلاح میں ،’’آف دی ریکارڈ‘‘اور ’’آن دی ریکارڈ‘‘برسہا برس ملاقاتیں رہیں۔مرحومین میں خان عبدالولی خان،نوابزادہ نصراللہ خاں، میر غوث بخش بزنجو، بینظیر بھٹو،قاضی حسین احمد کی یادوں کا ذکر لے بیٹھا تو اصل موضوع یعنی مولانا فضل الرحمٰن کے مارچ سے دور ہوجاؤںگا۔آگے
مزید پڑھیے


میر ؔ کیا سادہ ہیں۔۔۔ 3

هفته 05 اکتوبر 2019ء
مجاہد بریلوی
اسکرینیں دیکھ لیں۔ ۔۔ اخبارات کے صفحہ ٔاول کی شہ سرخیاں دیکھ لیں۔ ۔ ۔ اقوام ِ متحدہ میںہمارے وزیر اعظم عمران خان کی 27ستمبر کو دھواں دا ر تقریر کی بازگشت ہر آنے والے دن کے ساتھ دھیمی پڑتی جارہی ہے۔Poorمحاورے کی زبان میں کہہ رہا ہوں مظلوم کشمیری جن کی شہادتیں ایک لاکھ سے بڑھ گئی ہیں اور جو اپنی خونی تاریخ کی سب سے بڑی جنگ لڑتے ہوئے 60ویں دن بھی کرفیو میں محصور ہیں ،اب ہمارے میڈیا میں ’’بریکنگ نیوز‘‘ سے نکل کر ایک دو پیکجوں اور اخبارات کے آخری صفحات پر دو تین کالموں
مزید پڑھیے


میر ؔ کیا سادہ ہیں۔ ۔ ۔ 2

بدھ 02 اکتوبر 2019ء
مجاہد بریلوی
شاعر ِ عوام حبیب جالبؔ یاد آرہے ہیں۔چند مصرعوں میں اتنی بڑی بات کہہ جاتے کہ سینہ بہ سینہ سارے ملک میں پھیل جاتی ۔اُن کی نظمیں ترانے اور نعرے بن جاتے ۔اب نظم ’’دستور‘‘ ہی کو لے لیں: ایسے دستور کو صبح ِ بے نور کو میں نہیں مانتا… میں نہیں جانتا جب پہلی بار لاہور کے موچی دروازے پر پڑھی اور جس پر ایوبی آمریت میںپہلی گرفتاری بھی ہوئی تو ایوب خان کے 1962کے دستور کے
مزید پڑھیے








اہم خبریں