Common frontend top

ریاض مسن


پیپلز پارٹی دو راہے پر؟


پاکستان کی تیسری بڑی سیاسی جماعت، پاکستان پیپلز پارٹی، اس وقت بظاہر دوراہے پر لگتی ہے۔ اس نے اپنے لیے راستے کا انتخاب کرنا ہے جس میں ایک طرف حزب اختلاف کا منہ زور ور ہَتھ چْھٹ قسم کا اتحاد، پاکستان جمہوری تحریک، ہے جو موجودہ پارلیمان کو ناجائز قرار دے کر اسے رخصت کرنے کے درپے ہے تو دوسری طرف اس کے، بطورسیاسی پارٹی ، اپنے مفادات ہیں جن سے فرار ممکن نہیں۔ پاکستان جمہوری تحریک کی تخلیق اور اسکے مقاصد واضح ہیں اور یہ بھی کہ اس حکومت مخالف تحریک کے پیچھے کون سے عوامل
جمعه 26 مارچ 2021ء مزید پڑھیے

اصلاحات یا انتخابات؟

اتوار 21 مارچ 2021ء
ریاض مسن
حال ہی میں ہالینڈ میں انتخابات ہوئے ہیں۔ یہ انتخابات قبل از وقت کرائے گئے ہیں کیونکہ مخلوط حکومت پر مخالفین کا الزام تھا کہ اس نے کورونا وائرس کی روک تھام میں لاک ڈاون کا استعمال غیر ذمہ داری سے کیا جس کی وجہ سے کاروبار اور معمولات زندگی متاثر ہوئے ۔ کوئی تحریک نہیں چلی ، جلسے جلوس نہیں ہوئے، عوام کے رائے جاننے کے لیے حکمران اتحاد نے از خود انتخابات کا فیصلہ کیا تاکہ حقیقت حال واضح ہوسکے۔حکمران پارٹی اور حلیف زیادہ اعتماد کے ساتھ واپس آئے ہیں۔ دائیں اور بائیں بازو کی جماعتوں کو کاری
مزید پڑھیے


باب القائد

اتوار 14 مارچ 2021ء
ریاض مسن
باب القاعد سرکاری شعبے میں قائم چوٹی کے تعلیمی ادارے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا صدر دراوزہ ہے۔ یہاں پہنچ کر نوے ڈگری کے فرق سے دو راستے نکلتے ہیں، کسی پر بھی بغیر رکے چلتے جائیں تو واپس یہیں پر پہنچیں گے۔ یہ ایک گول دائرہ ہے۔ جو پچھلی دو دہائیوں میں دو گنا بڑھ چکا ہے۔ قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد نے ترقی کی نئی منزلیں طے کی ہیں جن میں نئے ڈیپارٹمنٹس کا قیام اور چار دیواری اہم ہیں۔ طلبا کی تعداد میں ہوشربا تو نہیں لیکن نوے کی دہائی، جب مجھے اس کے ہاسٹلز میں
مزید پڑھیے


گردشِ دوراں

اتوار 07 مارچ 2021ء
ریاض مسن
تبدیلی اب اتنی بدنام ہوگئی ہے کہ ادھر آپ کے منہ سے ، یا قلم سے یہ لفظ نکلا لوگ شک کی نگاہ سے دیکھنا شروع کردیتے ہیں کہ کہیں یہ صاحب اس کے حامیوں سے متاثر تو نہیں ہوگئے اور ہم ٹھہرے وہ کہ نہ کعبہ ملا اور نہ ہی وصال صنم۔ ٹھیک ہے ، بات نہیں کرتے ، گردش دوراں پہ طبع آزمائی کرلیتے ہیں۔ کبھی انقلاب کے نعرے لگے تھے، آفاق کے سرخی مائل ہونے کی طرف اشارہ کیا جاتا تھا۔ تخت و تاج گرانے والی شاعری پہ سر دھنا جاتا تھا۔ اب وہ قصہ پارینہ ہوا۔
مزید پڑھیے


کورونا وباء ترقی پذیر ممالک کے لیے وارننگ

بدھ 03 مارچ 2021ء
ریاض مسن
یورپ اور امریکہ میں کورونا وائرس نے دیگر خطوں کی نسبت زیادہ تباہی مچائی ہے۔ یہاں پچھلی کئی دہائیوں سے حکومتوں نے بنیادی خدمات نجی شعبے کے حوالے کردی تھیں۔ خوراک کی فراہمی پہلے ہی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دی گئی تھی۔ سیاست اور کاروبار کے اتحاد کی اس نئے جہت کی سب سے بڑی خرابی صحت کے شعبے میں واقع ہوئی۔ جب کورونا وائرس آیا تو یہ شعبہ اپنے کمزور ڈھانچے کے ساتھ اس نئی آفت کا مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتا تھا۔ ویکسین موجود نہیں تھی ۔حکومتوں نے سرحدیں بند
مزید پڑھیے



چور مچائے شور

اتوار 21 فروری 2021ء
ریاض مسن
پچھلے عام انتخابات کے ساتھ در آئی سیاسی کدورتوں اور رنجشوں میں تاحال کوئی کمی دیکھنے میں نہیں آرہی۔ جس طرح کا عامیانہ پن پارلیمان میں نظر آرہا ہے پتہ نہیں اسے ملک کی مالی صورتحال کا عکس قرار دیا جائے یا پھر وجہ۔ سیاسی پارٹیوں کو نہ تو وبا کا کوئی خوف ہے اور نہ ہی اپنی ساکھ کی پرواہ۔ عوام کیا تاثر لیتے ہیں، کسی کو پرواہ نہیں ۔ گالی گلوچ ، گریبان پکڑنا ، ہلڑ بازی کرنا عام سی بات ہے۔ پارلیمان جیسا مقدس ادارہ مچھلی منڈی کا روپ دھار چکا ہے تو سیاسی پارٹیاں اپنے سوا
مزید پڑھیے


بستی

اتوار 14 فروری 2021ء
ریاض مسن
بہاولپور کے نواح میں واقع اپنی بستی کو میں نے پچھلی صدی کی آخری دہائی میں الوداع کہا تھا لیکن اس دن سے لیکر آج تک واپسی کے خیال سے نہیں نکل سکا۔ وہاں مجھے ساون کے گرد لپٹی لو اور حبس کے علاوہ زندگی گزارنے میں کبھی کوئی مشکلات نظر نہیں آئیں۔ زرخیز زمینوں کو پانچ سے چھ مہینے نہری پانی میسر ہوجائے تو کون سی فصل ہے جو یہاں نہیں ہوتی، کونسی سبزی اور پھل یہاں نہیں اگائے جاسکتے۔ پرندے اور جانور پالنا چاہیں تو بھی کوئی مسئلہ نہیں۔ ملوں اور دفتروں میں آٹھ گھنٹے ڈیوٹی دینے اور
مزید پڑھیے


تہذیب

اتوار 07 فروری 2021ء
ریاض مسن
اسلام آباد کا موسم بے اعتبار سا ہوگیا ہے۔ پیشگوئی تھی کہ ہفتے کے اوائل میں بارش ہوگی لیکن یہ جمعرات کو ہوئی وہ بھی مختصر سی۔ سرد ہوائیں البتہ چلتی رہیں۔ صورتحال یہ ہے کہ دن کو دھوپ میں بیٹھیں تو تھوڑی دیر میں نظریں سایہ ڈھونڈھنے لگ جاتی ہیں۔ رات کو البتہ کافی ٹھنڈ پڑتی ہے۔ ہمالیہ کے دامن میں بیٹھے یہی اندازہ ہوتا ہے کہ اوپر کافی برف موجود ہے۔ موسم کے تیور بتاتے ہیں کہ پچھلے کئی برسوں کی طرح ایک دم گرمی پڑے گی اور ہا ہا کار مچ جائیگی۔ وہی ماحولیاتی تبدیلی جسکے بارے
مزید پڑھیے


بوجھ

اتوار 31 جنوری 2021ء
ریاض مسن
پچھلی دو دہائیوں میں پاکستان عالمی سرمایہ دارانہ نظام معیشت میں مدغم ہونے کی راہ پر گامزن تھا۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے قرضوں سے اداروں میں اصلاح کے عمل کا آغاز کیا گیا تاکہ معیشت کی کارکردگی بہتر ہو۔ نہ صرف قرض اتارے جاسکیں بلکہ غربت کے خاتمے کی بھی کوئی راہ نکل سکے۔نجی شعبے کا معیشت میں کردار بڑھانے کے لیے نجکاری کے عمل کا آغاز کیا گیا۔ مقصد سرمایہ کاروں کو ترغیب دینا بھی تھا اور سرکاری سرپرستی میں چلنے والے اداروں سے ہونے والے قومی خزانے کے نقصانات سے بھی جان چھڑانا تھا۔ انیس
مزید پڑھیے


جمہوریت کا لبادہ کب تک؟

اتوار 24 جنوری 2021ء
ریاض مسن
پاکستان میں سیاست کبھی بھی پٹڑی پر نہیں رہی۔عدم برداشت کی روایت نے جمہوریت کو ہی نہیں بلکہ سماجی ہم آہنگی کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ اشرافیہ کی تنگ مزاجی اور تختہ یا تختہ کی سوچ نے نہ تو ملک کو کبھی سیاسی استحکام بخشا ہے اور نہ ہی معاشی ترقی کی کوئی مربوط حکمت عملی سامنے آسکی ہے۔ اپنے اقتدار کو دوام بخشنے کے لیے اشرافیہ اٹھارویں ترمیم کی صورت میں سیاسی استحکام کے فارمولے (میثاق جمہوریت) پر متفق ہوگئی تھی لیکن اس سیاسی استحکام کا نتیجہ انتشار کی صورت میں برآمد ہوا ہے۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں