Common frontend top

ڈاکٹر محمد سلیم شیخ


لانگ مارچ اور مفاہمت کے امکانات


بالآخر عمران خان نے اپنے لانگ مارچ کا اعلان کر ہی دیا ۔پروگرام کے مطابق اس مارچ کا ، جسے انہوں نے آزادی مارچ کا نام دیا ہے ، آغاز جمعہ کے روز 28 اکتوبر کو لبرٹی چوک لاہور سے کر رہے ہیںاور یہ معرو ف اور تاریخی گزرگاہ جی۔ٹی روڈ سے مختلف شہروں سے گزرتا ،قیام کرتا تین یا چار نومبر کو اسلام آباد پر اختتام پذیر ہوگا۔اس کی قیادت عمران خان خود کرینگے۔ اس کے لئے ایک اخباری اطلاع کے مطابق ایک چالیس فٹ لمبا سہولتوں سے آراستہ کنٹینر تیار کیا گیا
هفته 29 اکتوبر 2022ء مزید پڑھیے

خیال خام کے سوا کچھ بھی نہیں

منگل 25 اکتوبر 2022ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
سیاسی گتھیاں الجھتی ہی جا رہی ہیں، سیاست دان اور دیگر اداروں کو صورتحال کی سنگینی کا ادراک نہیں ہے۔ یوں لگتا ہے کہ سب منتظر ہیںکسی انہونی کے ہونے کا۔ایک غیر یقینی کیفیت ہے جس سے عوام ہوں یا حکمران سب دوچار ہیں ۔ پاکستان اس وقت جس بحران سے گزر رہا ہے ۔ اس کا سامنا کرنے کے لئے سیاست دانوں سے جس تحمل،تدبر ،اور دور اندیشی کے اختیار کرنے کی توقع تھی وہ اپنے رویوں میں اس سے اتنے ہی دور نظر آرہے ہیں۔ اس بات کے تسلیم کئے جانے میں کوئی عار نہیں کہ پاکستانی
مزید پڑھیے


خان صاحب ! یہ آپشن اب بھی باقی ہے……(2)

جمعه 21 اکتوبر 2022ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
یہی بہتر آپشن ہے ۔قومی اسمبلی سے دئیے گئے استعفوں کو واپس لیتے ہوئے وہ اسمبلی میں آکر اپنی سیاسی قوت کا اظہار کریں ۔استعفوں کے واپس لئے جانے کا یہ فیصلہ ان کے لئے کسی سبکی کا باعث بھی نہیں ہو گا کہ فیصلوں سے مراجعت کی ان کی اپنی ایک تاریخ ہے اور جسے وہ مستحسن بھی سمجھتے ہیں۔ عمران خان اس وقت پاکستان کے سیاسی منظر میں سب سے بڑے اسٹیک ہولڈر ہیں ۔ ان کی سیاسی جماعت پنجاب ، خیبر پختون خواہ،آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں حکمران جماعت کے طور پر موجود ہے۔اگر عمران خان صاحب
مزید پڑھیے


خان صاحب ! یہ آپشن اب بھی باقی ہے

جمعرات 20 اکتوبر 2022ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
اس میں کوئی شک نہیں کی عمران خان صاحب نے 16 اکتوبر کو ہو نے والے ضمنی الیکشن میں ایک بار پھر اپنی عوامی مقبولیت کو انتخابی نتائج سے ثابت کر دیا ہے۔وہ قومی اسمبلی کی سات نشستوں پر امیدوار تھے چھ پر وہ کامیاب رہے ۔کراچی کی ایک نشست پر وہ پپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ سے شکست سے دوچار ہوئے۔ اس سے قبل پنجاب اسمبلی کے لئے بیس نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں بھی وہ پندرہ پر کامیابی سمیٹ چکے ہیں۔اس وقت پاکستانی سیاست میں عمران خاں اپنی مقبولیت کے بام عروج پر ہیں، ان
مزید پڑھیے








اہم خبریں