Common frontend top

ڈاکٹر محمد سلیم شیخ


کراچی کی سیاسی حرکیات ، ایک تاریخی جائزہ ……(2)


سندھ کی سیاست میں پیپلزپارٹی کے اثرات کو کم یا محدود کرنے کے لئے اس وقت کی فوجی حکومت کو ایک سیاسی متبادل کی ضرورت تھی ۔شہری سندھ کے حالات اس نئی سیاسی قوت کی تشکیل کے لئے موزوں تھے چنانچہ سیاسی اور غیرسیاسی ہر دو سطح پر اس کی کامیابی کے لئے اقدامات اور انتظامات کو یقینی بنایا گیا۔ شہری سندھ کے لوگ اپنی نمائندہ آواز کی تلاش میں تھے ۔اپنے دیرینہ مسائل کا حل چاہتے تھے ۔ دیگر سیاسی جماعتوں سے وہ مایوس ہو چکے تھے لہذا الطاف حسین کی قیادت میں انہیں اس تنظیم میں اپنا
جمعرات 01 جون 2023ء مزید پڑھیے

کراچی کی سیاسی حرکیات ، ایک تاریخی جائزہ

بدھ 31 مئی 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
جنوری 1965کی ایک شام جنرل ایوب خان کے صدر منتخب ہونے پر ان کے جواں سالہ فرزند ارجمند گوہر ایوب نے ایک جلوس کی قیادت کرتے ہوئے کراچی کی سڑکوں پر فتح کا جشن منایا۔ یہ جلوس جب لیاقت آباد سے گزراتو اس میں شامل کچھ افراد کے اشتعال انگیز نعروں کی وجہ سے جلوس اور علاقے کے لوگوںکے درمیان تصادم ہو گیا ۔جس کے نتیجے میں 32 سے زائد لوگ اپنی جان سے چلے گئے املاک کو نقصان پہنچا اور شہر میں لسانی اور نسلی عصبیت کی لکیریں واضح طور پر نمایاں ہوگئیں ۔اہل کراچی کا قصور صرف اتنا
مزید پڑھیے


یہ ٹھیک نہیں ہے !

جمعه 26 مئی 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
9 مئی 2023 کوپاکستان کی سیاست کا ایک سیاہ دن قرار دیا گیا ہے۔اس دن پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی ایک روزہ گرفتاری کے بعد ہونے والے پر تشدد واقعات بالخصوص لاہور میں کور کمانڈر ہائوس ( جناح ہائوس ) پر حملہ اور اس کی تباہی اور پشاور میں ریڈیو پاکستان کی عمارت کو نذ آتش کیا جانا سنگین نوعیت کے واقعات تھے ۔ ان واقعات کی ہر پاکستانی پرزور انداز میں مذمت کر رہا ہے اسی بنا پر افواج پاکستان نے
مزید پڑھیے


ادارے سب محترم ہیں !!

اتوار 21 مئی 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
توہین عدالت CONTEMPT OF COURT)) تو ایک قانونی د اعیہ کے طور پر دنیا کے بیشتر ممالک بشمول پاکستان میں موجود اور فعال رہا ہے ۔تاہم اب پاکستان میں پارلیمنٹ نے اپنے وقار اور احترام کے تحفظ کے لئے توہین پارلیمنٹ کا بل پاس کیا ہے ۔اس بل کے نتائج اور اثرات تو وقت کے ساتھ ہی ظاہر ہونگے تاہم اس کی ضرورت کیوں محسوس کی گئی اور اسے کسی قدر عجلت میں کیوں منظور کیا گیا اور یہ کس حد تک اپنے مقاصد کے حصول میں کامیاب رہے گا۔اس بات کا جائز ہ لیا
مزید پڑھیے


پرتشدد سیاسی احتجاج اور حکومت کی بے بسی !

پیر 15 مئی 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
گزشتہ چند روز سے جو پر تشدد احتجاج دیکھنے میں آیا ہے اور جس کے نتیجے میں نہ صرف کئی انسانی جانیں چلی گئیں بلکہ سرکاری اور نجی املاک کو بھی جس بے دردی کے ساتھ لوٹا اور جلایا گیا ہے و ہ نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ اسے روکنے میں انتظامیہ جس بری طرح ناکام ہوئی ہے وہ انتہائی تشویش ناک صورت حال کو ظاہر کرتی ہے۔اس احتجاج کی شدت پنجاب بالخصوص لاہور ،خیبر پختون خوا اور اسلام آباد میں زیادہ رہی۔ یہ پر تشدد احتجا ج پاکستان تحریک انصاف کے سر براہ عمران خان کی اسلام
مزید پڑھیے



بلاول بھٹو کی گوا یاترا اور پاک بھارت تعلقات

هفته 13 مئی 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
بھارت کے شہر گوا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی شرکت سیاسی اور سفارتی حلقوں میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے ۔پاکستان میں بھی ان کی شرکت پر مختلف آرا موجود رہی ہیں ۔ بالخصوص پاکستان تحریک انصاف نے اسے شدت کے ساتھ ہدف تنقید بنایا اور اسے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے منافی قرار دیا ۔ پاکستان میں یہ ایک سیاسی روایت رہی ہے کہ جب بھی کسی حکومت کی جانب سے پاک بھارت تعلقات کی بہتری کے لئے کوئی کوشش ہوتی ہے تو حکومت مخالف سیاست دان فوری
مزید پڑھیے


وفاقی ریاست کے سیاسی تقاضے

منگل 09 مئی 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
پاکستان کی ریاست اور سیاست ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی ہے۔ آخر کیا وجہ ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ان میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے یہ ریاست کی فیصلہ ساز قوتوں کی نااہلی ہے ۔آج تمام ادارے باہم دست و گریباں ہیں اور ریاست کا مستقبل مخدوش۔ آئینی طور پر پاکستان ایک وفاقی ریاست ہے مگر اس کے سیاسی تقاضے کیا ہیں؟۔ایک وفاقی ریاست سیاست دانوں سے جس سیاسی دانائی کی متقاضی ہوتی ہے پاکستان میں اس کا مظاہرہ کم ہی دیکھنے میں آیا ہے۔ وفاقی ریاست کی کامیابی کے لئے سیاسی وسعت نظر اور کشادہ
مزید پڑھیے


اپنے حصے کی شمع جلانے والے

اتوار 07 مئی 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
ایک مسلسل آزمائش اور کرب کی کیفیت سے دوچار اس دور ابتلاء میں ضروریات زیست کی دستیابی روز بروز لمحہ بہ لمحہ مشکل ہوتی جارہی ہے۔ ہر نفس مضطرب اور پریشان اور آنے والے کل کے خوف سے بوجھل ہے۔سماج میں بڑھتی ہوئی غربت کی لکیر نے آسودگی کے ساتھ زندہ رہنے کے امکانات بتدریج معدوم کردیے ہیں۔اس پر آشوب دور میں سب زیادہ مشکلات کا سامنا متوسط طبقے کوکرنا پڑ رہا ہے۔ صحت ،تعلیم اور رہائش کی بنیادی سہولیات کی فراہمی، جو ریاست اور اس کے متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہوتی ہے، اس سے ریاست بتدریج اغماض
مزید پڑھیے


’’ اوراق ناخواندہ ‘‘کی خواندگی

پیر 01 مئی 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ

غالب کے ایک شعر سے مستعار یہ عنوان ڈاکٹر طاہر مسعود کی خاکوں پر مبنی کتاب کا ہے۔شعر ہے۔ کوئی آگاہ نہیں باطن ہم دیگر سے ہے ہر اک فردجہاں میں ورق ناخواندہ غالب کے اس شعر میں ایک جہان معنی پوشیدہ ہے بالخصوص انسان کی شخصی مطالعہ اور مطالعہ نگاری کے لئے ایک مکمل نصاب اور اس کی تحریک موجود ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ معروف شخصیات کے بارے میں ، خواہ ان کا تعلق کسی بھی شعبہ ء حیات سے ہو ، اس طرح جاننا اور لکھنا کہ ان کے ظاہر اور باطن کا فرق کم سے
مزید پڑھیے


پارلیمنٹ، آئین ا ور عدلیہ

جمعه 28 اپریل 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
موجودہ سال 1973کے آئین کا گولڈن جوبلی سال ہے یعنی اس سال اس کے نفاذ کے پچاس سال مکمل ہورہے ہیںاور یہ اس لحاظ سے تو خوش آئند ہے کہ یہ اپنے پیش رو دو آئین 1956 ( مدت نفاذ تقریبا ڈھائی سال) اور 1962 (مدت نفاذ تقریبا سات سال ) کے مقابلے میں طویل العمر آئین ثابت ہوا ہے۔تاہم اس پہلو سے قطع نظراس موقع پر یہ جائزہ بھی لیا جانا ضروری ہے کہ یہ آئین اپنے مقاصد کی تکمیل میں کس حد تک کامیاب رہا ہے ۔اس کی تشکیل کے وقت اس وقت کی آئین ساز اسمبلی
مزید پڑھیے








اہم خبریں