Common frontend top

ڈاکٹر محمد سلیم شیخ


یو ں نہ ٹوٹے گا یہ کشکول کبھی!!


بالآخر آئی ایم ایف نے سخت ترین شرائط کے ساتھ پاکستان کو مرحلہ وار تین ارب ڈالر دینے کی حامی بھر لی ہے۔اس تین ارب ڈالر قرض کے لئے وزیر اعظم،وزیر خزانہ اور سالار سپاہ سمیت سب کی ہی کوششیں شامل رہی ہیں۔اس قرض کے حصول کے لئے بقول وزیر اعظم انہوں نے آئی ایم ایف کے کرتا دھرتائوں کے سامنے ناک بھی رگڑی،گھٹنے بھی ٹیکے اور با اثر ممالک سے سفارشیں بھی کروائیں تب جاکے پاکستان کے کشکول میں تین ارب ڈالر آنے کی امید روشن ہو سکی ہے۔ آئی ایم ایف اور دیگر عالمی مالیاتی ادارے ریاستوں
جمعرات 13 جولائی 2023ء مزید پڑھیے

کیا لوگ تھے !

اتوار 09 جولائی 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
اردو اخبارات میں کالم نگاری کو ،موضوعات کے تنوع اور اسلوب زبان پر دسترس کی بنیاد پر ، جو وقعت اور اعتبار آج حاصل ہوا ہے وہ کسی زمانے میں محض انگریزی اخبارات کا امتیاز سمجھا جاتا تھا ۔اس بات میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ آج بھی انگریزی اخبارات کے کالمز موضوعات کی جدت طرازی اور ا سلوب نگاری میں ایک جداگانہ معیار کے حامل ہیں مگر یہ بات بھی اب ایک حقیقت بن چکی ہے کہ اردو اخبارات کے کالمز بھی اپنے موضوعات اور طرز نگارش کے اعتبار سے اپنی صحافتی اور ادبی ساکھ بنانے میں بڑی حد
مزید پڑھیے


’’یہ صورت گر کچھ خوابوں کے‘‘

جمعرات 06 جولائی 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
ابلاغ عامہ کی مختلف الجہات ترقی اور تیزی سے بدلتی ہوئی اس کی پیشہ ورانہ نوعیت نے اس کی مقتضیا ت کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے۔معلومات کی تیز رفتار ترسیل کی سہولت نے اس شعبہ کی جدت طرازیوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے ۔اعلی اہلیت کے حامل اور کامیاب افرا د کے بارے میں جاننے کی طلب ہر دور میں موجود رہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ مختلف شعبہ جات سے متعلق نامو رشخصیات کے انٹرویوز ا خبارات اور جرائد کی ایک مستقل ضرورت رہے ہیں ۔انٹرویو نگار ی ابلاغ عامہ کا ایک مشکل
مزید پڑھیے


یہ داغ داغ جمہوریت اور شرم شرم سیاست !!

هفته 24 جون 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
پاکستان کی 75سالہ سیاسی تاریخ جمہوری اقدار کے تناظر میں شرمناک حد تک انحراف کا شکار رہی ہے۔یہ درست ہے کہ جمہوریت ایک سیاسی نظام کے طور پر اپنے سماجی ماحول سے اثر قبول کرتے ہوئے اپنی جڑیں مضبوط کرتی ہے اور پھر جوں جوں جمہوری سیاسی نظام آگے بڑھتا ہے سماجی تبدیلیوں کا عمل بھی شروع ہو جاتا ہے۔جمہوری سیاسی نظام کی پختگی اور سماجی ترقی باہمی تعامل سے ہی ممکن ہوتی ہے۔جمہوری سیاسی نظام اپنی ہیئت کی تشکیل،وظائف اور پختگی کے لئے جن بنیادی اوصاف(تعلیم کی ایک معقول سطح،اظہار رائے کی آزادی، رواداری، اختلاف رائے کا احترام،قانون
مزید پڑھیے


ادب گلشن آبادی : حب رسولﷺ سے سرشار ایک با کمال شخصیت

پیر 19 جون 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
تصوف اور اہل تصوف سے متعلق اہل علم میں موجود ابہام کی حقیقت خواہ کچھ بھی ہو مگر اس سے انکار ممکن نہیں کہ صوفیاء کی محافل اور آستانوں نے ہندوستان کے طول و عرض میں اسلامی تعلیمات کے پھیلائو میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ہندوستان پر حکومت کرنے والے حکمرانوں کی قبریں ویران اور اجاڑ ہیں یا نامعلوم مگر صوفیاء کے مزارات آج بھی مراکز فیض عام و خاص ہیں۔اس کے ساتھ ہی یہ بھی ایک تلخ حقیقت ہے کہ سماجی شعور کے فقدان اور دینی تقاضوں سے عدم واقفیت کی مجموعی کیفیت کے باعث ان مزارات اور
مزید پڑھیے



کراچی کی بپتا !

جمعه 16 جون 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
میں ایک پر سکوں شہر تھا ۔میرے باسی مختلف مذاہب سے تعلق رکھتے تھے۔ان میں مسلمان،ہندو ،عیسائی،سکھ، پارسی سب ہی شامل تھے یہ مختلف زبانیں بولتے تھے جن میں سندھی، اردو ، گجراتی، بلوچی، براہوی شامل تھیں۔ اختلاف و افتراق کے باوجود باہمی میل جول اور احترام موجود تھا۔ سڑکیں صاف ستھری اور کشادہ تھیں عمارتیں پر شکوہ تھیں اور لوگ آسودہ تھے اورزندگی سے مطمئن۔ساحلی شہر ہونے کے باعث آب و ہوا معتدل تھی اور موسم خوشگوار ۔شامیں دلنواز تھیں تو صبحیں تازہ اور روشن ۔ زندگی مدہم مگر رعنائیوں سے بھرپور تھی۔تجارتی اور صنعتی ترقی کے
مزید پڑھیے


استحکام پاکستا ن پارٹی کا جنم

منگل 13 جون 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
پاکستان کے سیاسی افق پرتعمیر ،ترقی اور استحکام کے نعروں کے ساتھ ایک نئی سیاسی جماعت کا ظہور ہوا ہے ۔ جمہوری ریاستوں میں سیاسی جماعتوں کے قیام کو ایک بنیادی سیاسی حق کی حیثیت حاصل ہے۔عام طور پرایک سیاسی جماعت کسی نظرئیے، اصلاحاتی پروگرام اور عوامی شعور کی تحریک کو بنیاد بناتے ہوئے وجود میں آتی ہے۔ پھر اسے انتخابی عمل سے گزرتے ہوئے اپنی ساکھ اور اپنے قیام کے جواز کے لئے عوامی پذیرائی کی سند حاصل کرنا ہوتی ہے۔ تاہم پاکستان میں ایسا نہیں ہوتا یہاں سیاسی جماعت کے قیام کے لئے نہ کوئی نظریہ اہم ہوتا
مزید پڑھیے


سندھ کی سیاست اور شہر ی نمائندگی کا قضیہ

هفته 10 جون 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
پاکستان کا آئین ریاست کو وفاقی اور جمہوری طرز حکومت کی ضمانت دیتا ہے ۔تاہم یہ بھی ایک تلخ حقیقت رہی ہے کہ اس آئین کے وفاقی اور جمہوری اصولوں پر کسی بھی دور میں پوری طرح عمل نہیں کیا گیا ۔ وفاقی ریاست کی کامیابی دستور میں دیئے گئے جمہوری طریقہ کار کے اختیار کرنے میں ہے۔ یہ انحراف اور مسلسل انحراف وفاق اور اس کی اکائیوں کے درمیان عدم اعتماد اور تنازعات کا سبب بنتا ہے اوربعض اہم قومی نوعیت کے فیصلے اسی عدم اعتماد کی نذر ہو جاتے ہیں جیسے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا معاملہ
مزید پڑھیے


جینا مشکل ہو گیا ہے !!

جمعرات 08 جون 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
تحریک انصاف کا مستقبل کیا ہو گا؟ انتخابات اکتوبر میں بھی ہو پائیں گے یا نہیں؟ کیا آئی ایم ایف سے پاکستان قرض لینے میں کامیاب ہو جائے گا ؟ او ر عدلیہ اور پارلیمنٹ کے مابین بالادستی کی کشمکش میں کون سرخرو ہوگا ؟ یہ اور اسی طرح کے بہت سے معاملات ہیں جن پر حکومت اور تمام اداروں کی توجہ مرکوز ہے ۔سیاست دانوں کے بیانات سے لے کر میڈیا کے پرائم ٹائم پروگراموں تک ان موضوعات پر دانائی کے موتی بکھیرے جارہے ہیں ۔یاسیت اور بے یقینی کے اندیشوں کے سوا کوئی اور نسخہ
مزید پڑھیے


گنتی کی سیاست کے مضمرات

اتوار 04 جون 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
مئی2023ء میں مکمل کی جانے والی مردم شماری کے ابتدائی نتائج ایک بار پھر سندھ اور بالخصوص اہل کراچی کے لئے باعث اطمینان نہیں۔ہمیشہ کی طرح کم گنے جانے کا تنازع اس بار بھی پوری شدت سے سامنے آیا ہے۔کم گنے جانے کے نہ صرف سیاسی اثرات بہت زیادہ ہوتے ہیں بلکہ اس کے سماجی ،معاشی اور ترقیاتی نقصانات بھی کچھ کم اہم نہیں ہوتے۔ حکومت وسیاست کے معاملات میں گنتی ( شماریات ) کی اہمیت ہمیشہ رہی ہے۔حکمرانی کی نوعیت خواہ کچھ بھی ہو آبادی کا حجم اس کی نوعیت ،مالیات کی دستیابی اور اس کی تقسیم درست اعداد
مزید پڑھیے








اہم خبریں