Common frontend top

ڈاکٹر محمد سلیم شیخ


لئے پھرتا ہے مجھے شوق جنوں آوارہ


شوق جب جنوں بن جائے اور کچھ کر گزرنے کا ارادہ بھی پختہ ہو تو پھر راہ شوق کے سب مرحلے آسان نظر آنے لگتے ہیں،ایسے میں جو بھی فن ہو،تحریر ہو یا تحقیق اس کا اظہار منفرد،ممتاز اور اثر انگیز رہتا ہے۔عزم صمیم کا ہی یہ اعجاز ہے، جس نے محترم مہر محمد بخش نول کو اس عمر میں،جب لوگ آرام سے گھر بیٹھنے کو ترجیح دیتے ہیں،اسفار بے شمار پر آمادہ کیا اور ایسا کام کرادیا،جس کا سوچنا ہی اس عمر میں محال ہومگر مہر بخش نول صاحب نے کمال جواں ہمتی اور اوج شوق آوارگی سے
جمعه 24 فروری 2023ء مزید پڑھیے

یہ تغافل رہے گا کب تک !

اتوار 19 فروری 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
معیشت اور سیاست کے معاملات اور مسائل ہر گزرتے دن کے ساتھ الجھتے جارہے ہیں ۔ڈالر کے کم ہوتے ذخائر،بند ہوتی صنعتیں، بڑھتی ہوئی بے روزگاری،بے قابو ہوتی مہنگائی، سیلاب میں ڈوبی زراعت اور اس پر مستزاد I. M.Fکی تمام تر منت و سماجت کے بعد خا لی کشکول ۔ تیرہ جماعتی اتحاد پرمشتمل وفاقی حکومت اپنے تمام تر تجربات اور فہم و دانائی کے دعووں کے باوجود ریاست کو معاشی اور سیاسی بھنور سے نکالنے میں اب تک ناکام رہی ہے ۔ اہلیت کے فقدان کے ساتھ ساتھ ان کی ترجیحات اور اخلاص عمل کی کمی اس کی بنیادی
مزید پڑھیے


یوں نہ بدلیں گے یہ حالات کبھی

اتوار 12 فروری 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
وزیر اعظم شہباز شریف کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( I.M.F.) نے انتہائی ٹف ٹائم دیا ہوا ہے ۔ اس ادارے نے ناک سے لکیریں نکلوالی ہیں ۔ یہاں تک کہ وہ ایک ایک دھیلے ( شہباز شریف کی پسندیدہ مالیاتی اکائی ) کی سبسڈی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہماری ساری کتابیں وہ دیکھ رہے ہیں انہیں ہم ( حکمرانوں ) پر اعتماد نہیں ہے ۔ یہ ہے وہ بے چارگی اور بے بسی جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم کے بیانات سے ظاہر ہو رہی ہے۔ایک ایٹمی طاقت کی حامل ریاست کے لئے اور اس
مزید پڑھیے


داخلی اور خارجی پالیسوں کی تشکیل نو کی ضرورت

اتوار 05 فروری 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
گزشتہ دنوں پشاور میں پو لیس لائنز کی مسجد میں جو خودکش دھماکہ ہوا، اس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 102سے زائد نمازی جاں بحق اور00 زخمی ہوئے ہیں۔ حالیہ دنوں میں دہشت گردی کی یہ سب سے بڑی کاروائی ہے۔انسانی جانوں کا اور بالخصوص پولیس اہلکاروں کی زندگی کا یہ زیاں انتہائی قابل مذمت اور باعث تشویش ہے۔ ریاستی ادارے گزشتہ کئی سالوں سے ان عناصر کی سرکوبی کے لئے مسلسل کوشاں رہے ہیں انہیں اس میں بڑی حد تک کامیابی بھی ہوئی اور اس دوران حالات قابو میں بھی آگئے تھے مگر اب دہشت گردی کی اس
مزید پڑھیے


کب ہوگا یہ تماشہ ختم ؟

جمعرات 02 فروری 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
لگتا ہے حکومت بوکھلا گئی ہے۔اس بار جس طرح پٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے اس سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ اکابرین اقتدار فیصلہ کرنے کی قوت اور وقت پر اس کے نفاذ کا فہم کھو چکے ہیں ۔ اس اچانک اضافے سے پٹرول پمپ مالکان اور آئل کمپنیوں کو لمحہ بھر میں کروڑوں کا فائدہ پہنچادیا گیا اور عوام بے بسی اور حیرت سے اپنے اوپر پڑنے والے اس بوجھ کو اٹھانے پر مجبور۔ پٹرول مالکان نے اضافے کے امکان کے پیش نظر اس کی فروخت بند کردی تھی جس سے بحرانی کیفیت پیدا
مزید پڑھیے



نواز شریف کی واپسی کا معمہ !

هفته 28 جنوری 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
نواز شریف دسمبر ( 2022 ) کے آخر تک آجائینگے،وہ جنوری ( 2023) کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آئینگے، وہ ابھی پاکستان نہیں آرہے ہیں ، وہ الیکشن سے پہلے پاکستان میں ہونگے ۔یہ اور اسی طرح کے بیانات گزشتہ کئی ماہ سے مسلم لیگ کے رہنمائو ں کی جانب سے مسلسل دیئے جارہے ہیں ۔ ان کی پاکستان واپسی کو دانستہ یا نادانستہ ایک معمہ بنادیا گیا ہے۔ اس کا سیاسی پہلو کچھ بھی ہو تا ہم اسے قانونی طور پر ضرور واضح ہونا چاہیئے۔ نواز شریف جو پاکستان مسلم لیگ ( نواز ) کے قائد ہیں اور
مزید پڑھیے


اور اب سلمان شہباز

منگل 24 جنوری 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
ایک ٹویٹ کی آج کل بہت زیاد ہ شہرت ہے ۔ یہ ٹویٹ سلمان شہباز کی طرف سے کیا گیا ہے جو موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحب زادے ہیں اور گزشتہ دنوں ہی لند ن سے واپس آئے ہیں اور آتے ہی خار زار سیاست میں قدم رکھ دیئے چونکہ وہ سیاست کو بھی اپنے خاندانی کاروبار کی طرح اپنا موروثی استحقاق سمجھتے ہیں ل۔لہذا انہیں یہ کہنے میں کیا امر مانع ہو سکتا ہے کہ وہ گزشتہ تین سابق وزرائے خزانہ کو جوکر قرار دیدیں ان تین میں سے ایک
مزید پڑھیے


مکالمہ کیوں ضروری ہے ؟

هفته 21 جنوری 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
ایک صحت مند انسانی سماج کی شناخت مکالمہ (DIALOGUE ) کی موجودگی اس کی وسعت اور اس کے تسلسل سے ہی ہو تی ہے ۔سیاسی اقدار ہوں یا سماجی رابطے،مذہبی عقائد ہوں یا پھر تعلیمی اسلوب۔ مکالمہ سے ہی ان کا سمجھنا اور سمجھانا اور ان کی نمو مثبت اور تعمیری نہج پر ممکن ہے۔کوئی بھی نظریہ خواہ اس کی نوعیت کچھ بھی ہو جبر اور قہر کی بنیاد پر تا دیر اذہان انسانی کو مائل اور مرعوب نہیں کر سکتا ۔ وہی نظریات و عقائد قلب و نظر میں
مزید پڑھیے


سیاسی دانائی کا تقاضہ

اتوار 15 جنوری 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
گزشتہ سال اپریل میں عمران خان کی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد سے پاکستان کی سیاست میں پیدا شدہ بحران کسی طور قابو میں نہیں آرہا ۔روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی تبدیلیوں ،فیصلوں اور قانونی موشگافیوں کے باعث وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور انتظامیہ تماشہ بنی ہوئی ہیں ۔قومی اسمبلی سے اجتماعی استعفوں کے بعد تحریک انصاف نے ملک میں عام انتخابات کے لئے جو احتجاج شروع کیا تھا، اس کے اگلے مرحلے کے طور پر پنجاب اور خیبر پختون خوا ،جہاں تحریک انصاف کی حکومتیں ہیں، اسمبلیوں کی تحلیل کیا جانا شامل
مزید پڑھیے


وزیر اعظم صاحب ! آپ نے کہا تھا!

جمعرات 12 جنوری 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
پاکستان میں سیاست دان بالعموم بیان بازی میں ایسی بے مقصد باتیں بھی کر جاتے ہیں جن کا پورا کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہوتا ہے۔اس ضمن میں دلچسپ اور اہم بات یہ کہ اپنی کہی ہوئی بات کو پورا نہ کرنے پر نہ تو انہیں کوئی پشیمانی ہوتی ہے اور نہ اس بات کا کوئی خوف کہ وہ اس پر عوام کا سامنا کیسے کرپائینگے۔ بیان بازی میں نہ سیاسی اخلاقیات کا پاس رہتا ہے ، نہ ہی جمہوری اقدار کا لحاظ اور نہ ہی اپنے کہے گئے الفاظ کی حرمت کا کوئی خیال ! جس سیاسی جماعت
مزید پڑھیے








اہم خبریں