Common frontend top

ڈاکٹر محمد سلیم شیخ


نواز شریف کی واپسی اور ریاست کی مشکلات ؟


نواز شریف اکتوبر کی اکیس تاریخ کو آرہے ہیں ۔ شکوک و شبہات میں لپٹا یہ بیانیہ ایک اہم موضوع کے طور پر زیر بحث ہے مگر کیا یہ موضوع اتنا اہم ہے ؟ تمام سیاسی ماہرین اور مبصرین اس گتھی کو سلجھانے میں مصروف ہیں کہ نواز شریف آئینگے بھی یا نہیں ؟ آئے تو گرفتار ہوں گے یا پھر قبل از گرفتاری ضمانت لینے میں کامیاب ہو جائینگے؟ اسٹیبلشمنٹ سے معاملات کس حد تک طے ہوگئے ہیں ۔ جو یقین دہانیاں ا نہیں مطلوب تھیں کرادی گئی ہیں یا ابھی کچھ شرائط طے ہونا باقی ہیں۔یہ اور اسی
بدھ 27  ستمبر 2023ء مزید پڑھیے

یہ معاملہ کچھ اور ہے !!

پیر 25  ستمبر 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
پاکستا ن کی سیاست میں آج کل ایک اصطلاح کا بڑا شور ہے اور وہ ہے LEVEL PLAYING FIELD یعنی کھیلنے کے لئے ہموار میدان یا کھیلنے کے یکساں مواقع۔ اردو میں اس اصطلاح کی وضاحت تو کی جاسکتی ہے مگر اس کا پوری معنویت کے ساتھ ترجمہ کرنے میں مجھے اپنی کم مائیگی کا اعتراف ہے ۔ جمہوری سیاست میں اس کا استعمال اس صورتحال کے اظہار کے لئے کیا جاتا ہے جب سیاسی جماعتوں کو سیاسی عمل میں شرکت کے مساوی مواقع حاصل نہ ہو رہے ہوں۔ یہ مواقع تحریر و تقریر
مزید پڑھیے


ریاست کی عالمی ساکھ اور زمینی حقائق

جمعه 22  ستمبر 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
کسی ریاست کا جغرافیہ اس کا اثاثہ ہوتا ہے اور اچھی حکمرانی اس کی ترقی اور تابناک مستقبل کی ضمانت اور تاریخ پر افتخار زاد راہ ۔ ریاستیں ان ہی لوازمات کے ساتھ آگے بڑھتی ہیں اور اقوام عالم میں اپنا اعتبار بنا پاتی ہیں۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ داخلی انتشار سے محفوظ ہوں، معاشی طور پر آزاد اورسیاسی پختگی (POLITICAL MATURITY ) کی حامل ہوں۔مگر بد قسمتی سے اہل پاکستان کے پاس اس نوعیت کا اثاثہ کم ہی ہے ۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ اس لائق نہیں کہ اس پر افتخار کیا جاسکے۔جغرافیائی تنوع
مزید پڑھیے


پاک بھارت تعلقات اور مستقبل کے تقاضے

منگل 19  ستمبر 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
پاکستان کے قیام کے بعد قائد اعظم محمد علی جناح کی یہ خواہش تھی کہ دونوں ممالک ( پاکستان اور بھارت ) کے درمیان ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور کینیڈا جیسے تعلقات قائم ہوں مگر بھارت کی اس وقت کی سیاسی قیادت کی نفرت اور تعصب کے رویوں کے باعث قائد کی یہ خواہش ناتمام ہی رہی اور خوشگوار دوستانہ تعلقات تو کجا معمول کے تعلقات بھی مشکلات کا شکار رہے۔ تقسیم کے وقت کی سیاسی منافرت اور مسائل سے تعلقات میں کشیدگی کی جو فضا پیدا ہوئی وہ پچھتر سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود
مزید پڑھیے


اتنی تاخیر مگر کیوں ؟

جمعرات 14  ستمبر 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
گزشتہ دنوں آرمی چیف سید عاصم منیر نے کراچی میں سرکردہ تاجروں اور ان کی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کی ۔ان کے ساتھ کی گئی اس نشست میں آرمی چیف نے تاجروں کے مسائل اور پاکستان کی معاشی صورتحال پر ان کی آراء توجہ سے سنیں اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ اس سلسلے میں فوری طور پر اقدامات کئے جائینگے۔ لاہور میں بھی اسی طرح کاروباری طبقہ سے ملاقات میں ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی نوید سناتے ہوئے مقامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کرنے کی کوشش کی گئی۔ آرمی چیف نے اس با
مزید پڑھیے



پاک افغان تعلقات کے بدلتے تقاضے

پیر 11  ستمبر 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
افغانستا ن میں طالبان کی موجودہ حکومت کے قیام ( 15 اگست 2021 ) کے بعد سے پاک افغان تعلقات میں سرد مہری اور کشیدگی نظر آ رہی ہے، اسی کے ساتھ ساتھ پاکستان کے قبائلی علاقہ جات میں بھی دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ بیشتر کارروائیوں میں تحریک طالبان پاکستان نے ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے۔اس بات کے بھی شواہد موجود ہیں کہ کا لعدم تحریک طالبان پاکستان کے ہدایتی مراکز افغانستان میں موجود ہیں۔کا لعدم تحر یک طالبان پاکستان کے مقاصد اور مطالبات جو بھی ہیں ان کی اس روش نے نہ
مزید پڑھیے


بد اعمالیاں حکمرانوں کی ، سزا عوام کو!

جمعرات 07  ستمبر 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
پاکستان اس وقت اپنی تاریخ کے ایک نازک دور سے گزر رہا ہے ۔ یہ وہ بات ہے جو پاکستانیوں کے لئے نئی نہیں ہے۔ پچھتر سال کی تاریخ مشکلات، بحران اور نازک ادوار سے ہی گزرتی رہی ہے ۔مشکلات کا یہ سفر ہے کہ تمام ہی نہیں ہو پارہا۔راستہ مشکل ہے یا منزل ہی واضح نہیں ہے۔ رہبر اور رہزن کی تمیز اٹھ گئی ہے اداروں کی باہمی کشمکش سے نہ صرف ان کی کارکردگی متاثر ہوئی ہے بلکہ ان کا وقار اور احترام نچلی سطح تک آگیا ہے۔ ہر سیاسی اور ریاستی منصب پر موجود شخصیات کی
مزید پڑھیے


وزیر اعظم صاحب !نیک نامی اسی میں ہے

جمعرات 31  اگست 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
جناب انوار الحق کاکڑ صاحب،ایک اعلی تعلیم یافتہ سلجھے ہوئے اور وفاق پاکستان سے محبت رکھنے والے پشتون ہیں ۔بلوچستان سے تعلق ا ن کی ایک اضافی اہلیت ہے۔ شائستگی سے بات کرتے ہیں اور اپنی باڈی لینگوئنج سے پر سکون اور پراعتماد نظر آتے ہیں۔اس وقت وفاق پاکستان کے سب سے اہم منصب وزارت عظمی پر فائز ہیں۔ ان کا انتخاب کس طرح ممکن ہوا اس سے قطع نظر یہ ایک حقیقت ہے کہ نگراں حکومت کے لئے ان کا نام سب کے لئے حیرت ( خوشگوار) کا باعث ضرورہوا۔نگران حکومت کا قیام ایک آئینی تقاضہ ہے جو ایک
مزید پڑھیے


بحران میں اضافہ کیوں !!

منگل 29  اگست 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
ریاست کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔ ایک کے بعد ایک بحران سر اٹھا رہے ہیں ۔سیاست ، معیشت،اور داخلی سلامتی کی صورتحال پیچیدہ اور گھمبیر ہو چکی ہے۔ عوام بے یقینی کی کیفیت میں ہیں۔ اداروں کی بے حسی اور مقتدر فیصلہ سازوں کی ترجیحات سے یوں لگتا ہے جیسے یہ اپنی سمت کھو چکے ہیں اور پاکستان کو ( خدا نخواستہ ) بتدریج نا قابل انتظام (un governable) ریاست کی طرف لے جایا جارہا ہے۔سیاست ہر جمہوری اور سیاسی اصولوں سے آزاد ہو کر شخصی انتقام اور ضد کے راستہ پر دوڑ رہی ہے اور اہم مناصب
مزید پڑھیے


میرے رہنما میرے ہم نوا

جمعرات 24  اگست 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، جن کا تعلق ایک علمی ، ادبی اور سیاسی گھرانے سے ہے، جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ہونے کے ساتھ ایک معروف دانشور ادیب کے طور پر بھی مصروف اور متحرک نظر آتے ہیں ۔ ان کی حالیہ کتاب ، جسے اس کالم کا عنوان دیا گیا ہے ، ان کے ادبی اور علمی ذوق کی نمائندگی کرتی ہے۔ شخصیت نگاری ،خواہ وہ انٹرویو کی شکل میں ہویا خاکہ نگاری کی صورت ، ادب کی ایک مقبول اورمستقل صنف بن چکی ہے ۔ سیاست اور صحافت سے تعلق رکھنے والے اہل قلم
مزید پڑھیے








اہم خبریں