Common frontend top

ڈاکٹر محمد سلیم شیخ


الیکشن 2024 ء


الیکشن کی تاریخ جوں جوں نزدیک آ رہی ہے تحریک انصاف کی مشکلات بھی بڑھتی جا رہی ہیں۔ ان مشکلات میں سے بیشتر کا تعلق نو مئی کے واقعات اور اس کے بعد تحریک انصاف کے قائد کے رویوں سے رہا ہے جس کے باعث وہ اور ان کی جماعت سیاسی تنہائی کا شکارہو چکی ہے۔مرکزی قیادت قید میں ہے اور اسے مقدمات کا سامنا ہے اور ذیلی قیادت انتشار اور بد نظمی کا شکار نظر آتی ہے۔اس پر مستزاد بعض انتظامی اور عدالتی فیصلوں نے بھی اس کی مشکلات میں اضافہ ہی کیا
اتوار 21 جنوری 2024ء مزید پڑھیے

جماعت اسلامی کے انتخابی منشورکا ایک جائزہ

اتوار 14 جنوری 2024ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
فروری میں ہونے والے انتخابات کے لئے سیاسی جماعتیں سرگرم ہو چکی ہیں ۔ملک کی فضا ء میں پھیلی ہوئی دھند کے باعث سیاسی منظر اگرچہ ابھی تک دھندلائے ہوئے ہیں ۔تمام بڑی سیاسی جماعتیں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے امیدوار وں کوحتمی شکل دینے کے مشکل مرحلے میں ہیں۔اسی کے ساتھ ان سیاسی جماعتوں کو ایک اور مشکل کا بھی سامنا ہے اور وہ ہے انتخابی منشور جسے پیش کرتے ہوئے وہ عوام کا سامنا کریں ۔اب تک جو انتخابی منشور سیاسی جماعتوں کی جانب ے ابتدائی طور پر پیش کئے گئے ہیں، ان میں پاکستان پپلز
مزید پڑھیے


خود مختار مقامی حکومتیں: جمہوری سیاست کی بنیاد

جمعرات 11 جنوری 2024ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
متحدہ قومی موومنٹ نے انتخابات اور آئندہ حکومت سازی میں تعاون کے لئے منتخب مقامی حکومتوں کے اختیارات کی وسعت اور تحفظ کے لئے دستور میں چھبیسویں ترمیم کے لئے تجاویز کو بنیاد بنایا ہے۔ مجوزہ آئینی ترمیم کے مقاصد اور اس کے سیاسی اور آئینی مضمرات کیا ہو سکتے ہیں اور یہ وفاق کی سلامتی اور مستقبل کے لئے کتنی اہم ہے ۔اس کا جائزہ لیا جانا ضروری ہے۔پاکستان ایک وفاقی ریاست ہے ۔آئینی طور پر اس کا حکومتی ڈھانچہ تین سطحی ہے ۔بالائی سطح پر وفاقی حکومت ،اس کے بعد صوبائی حکومت
مزید پڑھیے


یہ ٹھیک نہیں ہے

بدھ 03 جنوری 2024ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
الیکشن2024 ء جوں جوں نزدیک تر ہورہے ہیں ۔اسی قدر متنازع بھی ہوتے جارہے ہیں۔پاکستان کی سیاسی تاریخ میں یہ پہلے الیکشن ہیں، جس کی ساکھ ہر گزرتے دن کے ساتھ خراب ہوتی جارہی ہے ۔الیکشن والے دن اور اس کے بعد کیا ہوگا ۔اس کا جواب گہری تشویش کے سوا اور کچھ نظر نہیں آتا۔ سیاست دان ہوں یا عوام ،تجزیہ نگار ہوں یا حکومتی اہلکار امید و بیم کی کشمکش میں نظر آتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے بعض فیصلوں اور طرز عمل سے اس کی غیر جانبداری پر سوالیہ نشان ثبت ہو چکے ہیں۔ الیکشن کے پہلے مرحلہ
مزید پڑھیے


شفاف انتخابات اور سیاسی استحکام

بدھ 27 دسمبر 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
2024 ء کے انتخابات کا شیڈول جاری ہو چکا ہے ۔کاغذات نامزدگی ان کی جانچ پڑتال اور واپسی کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی انتخابات کے لئے سیاسی اور انتظامی بساط بچھائی جاچکی ہے۔سیاسی جماعتیں اپنی اپنی صفیں درست کررہی ہیں اور نئے اتحادیوں کی تلاش بھی جاری رکھے ہوئے ہیں ۔مستقبل کی سیاست کا رخ دیکھ کر الیکٹبلز بھی جماعتوں میں شمولیت کا فیصلہ کر رہے ہیں۔ تاہم اس کے باوجود سیاسی فضا میں غیر یقینی کی کیفیت اب بھی موجود ہے ۔ کچھ روز پہلے جناب آصف زرداری اپنے ایک انٹرویو میں انتخابات کے آگے یا
مزید پڑھیے



سلیکٹڈ اور لیول پلیئنگ فیلڈکے شور کی حقیقت

بدھ 20 دسمبر 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
بلاول بھٹو آج کل انتخابی مہم پر ہیں۔ مخالف سیاست دانوں بالخصوص مسلم لیگ نواز کے قائد سے متعلق ان کے تند و تیز بیانات اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا پر بہت نمایاں ہو رہے ہیں۔سلیکٹڈ کی آوازیں ، جو اس سے قبل 2018 کے انتخابات کے بعد سنائی دی گئی تھیںاس بار انتخابات سے پہلے ہی سنائی دے رہی ہیں ، آج کل بلاول بھٹو کا بیانیہ بنی ہوئی ہیں۔ پاکستان کی سیاسی اور انتخابی حر کیات کو سمجھنے کے لئے ان کا یہ بیان انتہائی دلچسپ اور معنی خیز ہے جو انہوں نے لوئر دیر میں دیاتھا۔انہوں نے
مزید پڑھیے


کوئی راستہ نہ چھوڑا ہم نے

پیر 18 دسمبر 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
سولہ دسمبر 1971ء کی شام پانچ بجے ریڈیو پاکستان سے جب یہ خبر نشر کی گئی کہ ڈھاکہ میں یک سمجھوتے کے نتیجے میں جنگ بند ہو گئی ہے اور یہ کہ بھارتی فوج ڈھاکہ میں داخل ہو گئی ہے۔ تو یہ خبر کروڑوں پاکستانیوں کے ذہنوں پر بجلی بن کر گری۔لوگ سکتے کے عالم میں ایک دوسرے کو دیکھنے لگے ۔سسکیاں بلند ہوئیں، آنسو آنکھوں سے بے اختیار بہنے لگے اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ۔ یہ وہ وقت تھا جب دلاسے ، تسلیاں ،امیدیں سب اپنے معنی کھو چکے
مزید پڑھیے


پاک افغان تعلقات احتیاط کے متقاضی

بدھ 13 دسمبر 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
اگست 2021 میں طالبان کے بر سر اقتدار آنے کے بعد سے پاک ۔افغان تعلقات غیر متوقع طور پر سردمہری اور پھر بتدریج کشیدگی کی طرف مائل ہوئے ہیں۔ اس کشیدگی میں اضافے کی ایک بڑی وجہ ملک میں دہشت گردی کی حالیہ کاروائیاں بھی ہیں جن کے تربیتی مراکز افغانستان میں ہیں۔اس سلسلے میں پاکستان نے دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے طالبان کی افغان حکومت سے تعا ون کی بات کی تو افغان طالبان نے اسے پاکستان کا اندرونی معاملہ کہتے ہوئے لاتعلقی اختیار کرلی جس سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں دراڑگہری ہو گئی ہے۔۔اس
مزید پڑھیے


انتخابات کا التوا:ہر گز نہیں!

بدھ 06 دسمبر 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
پاکستان کی جمہوری سیاست میں رکاوٹوں اور تعطل کی ایک طویل تاریخ موجود ہے۔اس تاریخ کی تشکیل میں غیر سیاسی قوتوں کی اثراندازی اپنی جگہ مگر سیاسی جماعتوں اور قائدین کے روئیے بھی ملک میں جمہوری سیاست کے لئے حوصلہ افزاء نہیں رہے۔2018ء میں ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں تشکیل شدہ حکومتیں اگست 2023ء میں اپنی مدت مکمل کر رہی تھیںاور نئے انتخابات تین ماہ میں ہوجانے تھے مگر حکومت مخالف سیاسی جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد کے ذریعہ عمران خاں کی وفاقی حکومت کووقت سے پہلے یعنی اپریل 2022ء میں ہی ہٹا دیا اور وفاق میں
مزید پڑھیے


انتخابات اور سیاسی جماعتوں کے بیانیے

بدھ 29 نومبر 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
انتخابات کا بگل بج چکا ہے۔ سیاسی صف بندیاں ہورہی ہیں ۔اتحاد کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ سیاستدانوں کی ملاقاتیں ،رنجشیں اور عداوتیں بھی سامنے آرہی ہیں ۔ان سب کے باوجود سیاسی منظر اب بھی واضح نہیں ہے۔کچھ عدالتی کاروائیوں نے سیاسی گہما گہمی کو ماند کر رکھا ہے اور کچھ سیاستدان ابھی تک اس مخمصے میں ہیں کہ انتخابات ہو نگے بھی یا نہیں ! اس ضمن میں تحریک انصاف اور عمران خان کے سیاسی مستقبل کا تعین انتہائی اہم ہے۔ نو مئی کے واقعات کی سنگینی اپنی جگہ بہت اہم سہی لیکن اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں
مزید پڑھیے








اہم خبریں