Common frontend top

ڈاکٹر محمد سلیم شیخ


پاکستان میں جمہوریت کی گم کردہ راہیں


پاکستان کی موجودہ سیاسی ،سماجی اور معاشی صورتحال انتہائی گھمبیر اور پریشان کن ہے۔ معاشی ترقی کے راستوں پر موجود رکاو ٹوں نے سماجی بہتری کی جانب بڑھتے قدم روک دیئے ہیں ۔ ایسا لگتا ہے جیسے ریاست بھٹک کراپنی منزل کھو چکی ہے۔ جمہوریت ،وفاقیت، مساوات، مذہبی رواداری اور عدلیہ کی آزادی کے جو مقاصد دستور ساز اسمبلی نے 1949 ء متعین کئے تھے، وہ یکسر فراموش کردیئے گئے ہیں۔ ایسا کب ہوا ،کیسے ہوا اور اس کا کون ذمہ دار ہے۔ان سوالات کے جوابات ہمیشہ مبہم اور نامکمل رہے ہیں۔ ریاستی پالیسی بھی یہی رہی ہے کہ
هفته 25 نومبر 2023ء مزید پڑھیے

پاکستان میں انتخابات کی متنازع تاریخ

پیر 20 نومبر 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
دستور میں لکھے گئے الفاظ کے مطابق پاکستان ایک اسلامی جمہوریہ ہے جس کا سیاسی اور آئینی تشخص وفاقی پارلیمانی نظام سے وابستہ ہے۔ پارلیمانی جمہوریت کا تسلسل انتخابات کے توسط سے ہی جاری رہتا ہے اورایک شفاف اور غیر متنازع انتخابات کا انعقاد ہی پورے سیاسی نظام کے استحکام کی ضمانت ہوتا ہے ۔ بد قسمتی سے پاکستان میں پارلیمانی جمہوریت کی تاریخ میں بڑے نشیب و فراز آتے رہے ہیں بالخصوص انتخابات کے حوالے سے پاکستان کی سیاسی تاریخ تکلیف دہ حد تک تنازعات کا شکار رہی ہے۔اس کا آغاز پاکستان میں ہونے والے پہلے انتخابات سے ہی
مزید پڑھیے


میر کیا سادہ ہیں بیمار ہوئے جس کے سبب !

جمعرات 16 نومبر 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی لند ن سے واپسی کے بعد سے اس جماعت کے سیاسی رابطوں میں جو تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور جس طرح مختلف سیاسی شخصیات اور جماعتوں کے ساتھ مستقبل کے لئے وعدے اور مشترکہ نکات تیار کئے جارہے ہیں، اس سے سیاسی اور انتظامی سطح پر یہ تاثر نمایاں ہونے لگا ہے کہ آئندہ انتخابات کے بعد مسلم لیگ اور اس کے سیاسی شراکت داروں کے لئے حکومت کی راہیں ہموار کی جارہی ہیں۔ سندھ اور بلوچستان میں مسلم لیگ کی سیاسی پیشرفت اس لحاظ سے زیادہ اہمیت کی حامل ہیں۔سندھ
مزید پڑھیے


شفاف انتخابات کیوں ضروری ہیں ؟

پیر 13 نومبر 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
آٹھ فروری دوہزار چوبیس کی تاریخ آئندہ انتخابات کئے لئے موزوں قرار دے دی گئی ہے۔یہ انتخابات اگرچہ آئینی مدت کے گزر جانے کے بعد کافی تاخیر سے ہو رہے ہیں تاہم یہ بحث اب قدرے غیر متعلقہ ہو چکی ہے کہ یہ آئینی انحراف کیونکر ہوا اور کون اس تاخیر کا ذمہ دار ہے ۔آئین کے تمام محافظ ادارے اس پر خاموش ہیں۔ ڈر یہ ہے کہ کہیں یہ انحراف روایت نہ بن جائے۔ ویسے تو پاکستان کی چھہتر سالہ سیاسی تاریخ میں آئین شکنی اور آئین سے انحر اف کی روایات اجنبی نہیں ہیں۔ پاکستانی سیاسی نظام میں
مزید پڑھیے


پاکستان کے ٹیکس کے نظام اور انتظام میں تبدیلیوں کی ضرورت

هفته 28 اکتوبر 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
کسی ملک کی معیشت کی ترقی کا انحصار اس کے سیاسی استحکام ، ذرائع آمدنی کی وسعت ، بہتر انتظامی کارکردگی اور معاشی پالیسیوں کے تسلسل پر ہوتا ہے۔بدقسمتی سے پاکستان میں یہ چاروں عوامل کمزور رہے ہیں جس کے باعث صورتحال آج اس نہج پر پہنچ گئی ہے کہ ریاست کی معیشت کو چلانے کے لئے قرضوں کا حصول بھی مشکل ترین مرحلہ بن گیا ہے۔بڑھتے ہوئے اخراجات اور کم ہوتے ذرائع آمدنی ،اس پر مستزاد سیاسی اور انتظامی بگاڑ، داخلی سلامتی کے مسائل اور انحطاط پذیر ریاست کا قومی اور بین الاقوامی تشخص صورتحال کی سنگینی کے واضح
مزید پڑھیے



سیاسی کھیل کے وہی انداز پرانے سارے

جمعرات 26 اکتوبر 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
سیاست اب بھی دائروں ہی میں گھوم رہی ہے ۔ پاکستان کے سیاست دانوں نے ،اداروں نے اور فیصلہ سازوں نے بار بار کے تجربے اور ان کے نتائج سے کچھ نہیں سیکھا ۔ کھیل کے وہی انداز پرانے بساط سیاست پر وہی چالیں پرانی پھر آزمائی جارہی ہیں۔کسے راستے سے ہٹانا ہے اور کسے راستہ دینا ہے ۔کس کی مقبولیت کو خاطر میں نہیں لانا ہے اور کسے قبولیت کے شرف سے نوازنا ہے۔ یہی ہوتا رہا ہے اور یہی ہورہا ہے۔ موجودہ سیاسی منظر پر سارے نقوش وا ضح ہیں ۔ آئندہ انتخابات جنوری میں ہونا ہیں۔
مزید پڑھیے


کھلی تاریخ : ادب سے جھلکتا ہمارا ماضی

منگل 24 اکتوبر 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
جس طرح تاریخ کا معروضی طور پر لکھا جانا ایک مشکل اور جان کو جوکھم میں ڈالنے جیسا کام ہے بالکل اسی طرح تاریخ کو ذاتی عصبیت سے بلند ہو کر پڑھنا ، سمجھنا اور برتنا بھی ا ک کار کٹھن ہے۔یہی سبب ہے کہ تاریخ کے واقعات ،ان کی تفصیلات اور توجیحات مختلف النوع عصبیات کے زیر اثر تشکیل پاتی ہیں ۔ واقعات اور ان کے اثرات کو کس زاویہ ء نگاہ سے دیکھا گیا ہے ، مرتب کیا گیا ہے اور کس لب و لہجہ میں پیش کیا گیا ہے تاریخ کو پیش کئے جانے میں ان کی
مزید پڑھیے


سیاسی دھند بھی صاف ہونی چاہیئے!!

هفته 21 اکتوبر 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
سرما کی آمد ہے ۔ پنجاب کے شہروں میں دھند اور اسموگ کا موسم شروع ہونے والا ہے ۔دو سے تین ماہ موسمی بگاڑ کی یہ کیفیت رہے گی اور پھر نوید بہار کے ساتھ موسم خوشگوار ا ور اجلا ہو جائے گا لیکن پاکستان کا سیاسی موسم بدستور دھند کی لپیٹ میں ہے ۔کچھ واضح نہیں ہے۔ کیا ہو رہا ہے اور کیا ہونے والا ہے۔ الیکشن جو جنوری میں ہونا ہیں ۔ اس پر غیر یقینی کے سائے موجود ہیں۔ الیکشن کمیشن جو الیکشن کرانے کا ذمہ دار ہے اس نے ابھی تک اس کی تاریخ ہی
مزید پڑھیے


غیر قانونی تارکین وطن کا انخلاء اور پاک افغان تعلقات

منگل 10 اکتوبر 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
ملک میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی کی لہر سے ایک بار پھرداخلی سلامتی کا معاملہ بنیادی اہمیت اختیار کر گیا ہے ۔ وفاق اور صوبوں میں نگراں حکومتیں قائم ہیں جن کی بنیادی ذمہ داری آئندہ ہونے والے انتخابات کے عمل کو شفاف اور آزادانہ طور پر ممکن بنانا ہے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال تسلی بخش ہو۔ اس ضمن میں تین اکتوبر کو نگراں وزیر اعظم جناب انوار الحق کاکڑ کی سربراہی میں نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم
مزید پڑھیے


بیانیہ کی سیاست اور زمینی حقائق

جمعرات 05 اکتوبر 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
پاکستان کی سیاست میں سیاسی جماعتوں کی کارکردگی سے زیادہ اہمیت ان کے بیانیہ کو حاصل رہی ہے۔سیاست میں بیانیہ کی یہ روایت اگرچہ ہے توپرانی مگر اسے باقاعدہ سیاسی مہم اور جلسوں میں عوامی تحرک پیدا کرنے کے لئے انتہائی موئثر انداز میں پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے عمران خان نے استعمال کیا۔ وہ تبدیلی اور احتساب کا بیانیہ لے کر اقتدار تک پہنچے ۔کس حد تک وہ کامیاب رہے یہ فیصلہ اب تاریخ کے سپرد ہے۔نواز شریف اپنی سیاسی نااہلی اور وزارت عظمٰی سے برطرفی کے بعد’’ ووٹ کو عزت دو ‘‘کے بیانیہ کے ساتھ
مزید پڑھیے








اہم خبریں